ETV Bharat / state

Gujarati Couple Murder Case: گجراتی جوڑے کے قتل کا معمہ حل - گجراتی جوڑے کے قتل کے معمہ کو حل کیا

مغربی بنگال کی کولکاتا پولیس نے گجراتی جوڑے کے قتل کے معاملے کو تین دنوں کے اندر حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی حکمران جماعت کے رہنما تعریف کر رہی ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان نے طنزیہ لہجے میں ممتا بنرجی کو وزیر پولیس بتایا۔

Kolkata Police solved Gujarati Couple Murder Case

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 7:25 PM IST

کولکاتا: کولکاتا پولیس نے گجراتی جوڑے کے قتل کا معمہ تین دنوں کے اندر سلجھانے پر جہاں ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول پولیس کی تعریف میں مصروف ہے تو دوسری طرف بی جے پی کولکاتا پولیس کے رویے سوال اٹھا رہی ہے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گجراتی جوڑے کے قتل کا معمہ دنوں حل کرتے ہوئے مجرم کو گرفتار کر لیا Kolkata Police solved Gujarati Couple Murder Case۔

کولکاتا پولیس کے اس کاروائی پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں نے تفتیشی ٹیم کی تعریف کر رہے ہیں۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا پولیس نے گجراتی جوڑے کے قتل معاملے کو جس انداز میں حل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ کولکاتا پولیس سے جتنی امید تھی اس سے بڑھ کر کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ کولکاتا پولیس جو ذمہ داری لیتی ہے اسے ہر حال میں پورا کرتی ہے، قتل معاملے کی گھتی سلجھانے سے سو فیصد سچ ثابت ہوا ہے، پولیس کی کاروائی سے بے حد خوشی ہوئی۔

دوسری طرف بی جے پی کی رکن پارلیمان لوکٹ چٹرجی نے کہا کہ کولکاتا پولیس پوری طرح سے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کام کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ جسے گرفتار کرنے کی ہدایت دیتی ہیں اسے 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ جس کے بارے میں کچھ نہیں کہتی ہیں وہ پولیس کی موجودگی کے باوجود آزاد گھومتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی وزیر پولیس بھی ہیں۔ اس لئے ان ہی ہدایت کے مطابق کام کیا جاتا ہے۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں نا جانے ایسے کتنے معاملے میں جو برسوں سے اپنے انجام کو منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس کی تازہ مثال 18 فرروی 2022 کی رات ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے چار مہینہ گزر جانے کے باوجود اب تک کوئی ٹھوس نتیجہ نکل نہیں سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.