کولکاتا: کولکاتا پولیس کے ایک کانسٹیبل پر ایکسائز لائسنس دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بوبازار پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔شکایت کی بنیاد پر کانسٹیبل روبیل منڈل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو بینکشل کورٹ لے جایا گیا۔Kolkata Police Constable Arrest In 30 lakh Fruad Case In Kolkata
مبینہ طور پر تاجر نے شراب کی دکان کے لائسنس کے لئے روبیل منڈل سے رابطہ کیا تھا۔الزام ہے کہ روبیل منڈل نے تاجر سے 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ اس نے یہ بھی یقین دلایا کہ اگر یہ رقم مل جائے گی تو وہ لائسنس بنوا دے گا۔
لیکن اس تاجر نے شراب کی دکان کھولنے کے لائیسنس کے لئے 15 لاکھ دیئے۔ اس کے بعد تاجر نے کانسٹیبل سے اس سلسلے کو لے کر کچھ دستاویزات بھی حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں:Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 218.93 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات دکھا کر تاجر کو بہت جلد لائسنس نمبر حاصل کرنے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ لیکن عرصہ گزر جانے کے باوجود لائنسنس نہیں ملا۔ اس کے بعد تاجر نے پولیس سے رجوع کیا۔
تاجر نے بوبازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ اس کی بنیاد پر کانسٹیبل روبیل منڈل کو گرفتار کیا گیا۔ اس روز ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کانسٹیبل کا نام اس طرح کی بدعنوانی میں کیسے آیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔Kolkata Police Constable Arrest In 30 lakh Fruad Case In Kolkata