مغربی بنگال کی حکومت کی جانب سے کولکاتا پولیس میں سویک پولیس (civic police) کی شمولیت کا حکم ہمیشہ سے ہی تنازع کا شکار رہا ہے۔
اکثر و بیشتر سویک پولیس کو لے کر تنازع ہوتا رہتا ہے۔ کہیں سویک پولیس راہگیر کی پٹائی کر دی تو کہیں منچلے نوجوان ان کی پٹائی کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔ بض مقامات پر ٹریفک سرجنٹ و پولیس اہلکار کھڑے رہتے ہیں وہاں سویک پولیس گاڑیوں کی تلاشی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
حالانکہ کولکاتا پولیس کا شمار بھارت کی بہترین پولیس میں ہوتا ہے، لیکن جہاں تک سویک پولیس کا سوال ہے تو ان سے متعلق اکثر و بیشتر شکایت موصول ہوتی رہتی ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی کولکاتا کے ایکسائڈ موڑ پر پیش آیا جب ایک سویک پولیس اہلکار نے ایک نوجوان کو چور کے شبہ میں پکڑ کر پہلے اس کی بے رحمی سے پٹائی کی اور اس کے بعد اس کے سینے پر پاوں رکھ دیا۔
- کولکاتا کی چاندنی مارکیٹ الیکٹرانک سامان کے لئے مشہورchandni market
- دلیپ گھوش کی تتھاگت رائے پر تنقید، کہا شرمندگی ہو تو پارٹی چھوڑ دیں
ڈیوٹی پر تعینات سرجنٹ و دیگر پولیس اہلکاروں کو اس معاملے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے. ان سے جواب طلب کیا گیا ہے. دوسری طرف سویک پولیس اہلکار نے اپنے آپ کو بے قصور قرار دیا ہے۔