کھرگرام (مرشد آباد): چند روز قبل ISF کے یوم تاسیس کے موقع پر کولکاتا کے دھرمتلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کولکاتاپولیس کی آئی ایس ایف کے حامیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ پولیس پر لاٹھی چارج کے الزامات لگائے گئے۔ آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیق کو وہاں سے گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی الزامات ہیں کہ آئی ایس ایف کے حامیوں نے پولیس پر حملہ کیا۔ اس معاملے میں پہلے ہی کئی لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی جانچ چیک کرنے کے بعد دو افراد کو ڈھونڈ نکالا۔ ان میں سے ایک کو پولیس نے گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ہاوڑہ کے آمتا کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد عالمگیر کو ڈھونڈ نکالا۔
یہ بھی پڑھیں:Mother Suicide After Killing 18 months son تریپورہ میں ماں نے 18مہینے کے بیٹے کا قتل کرنے کے بعد خود کشی کی
عالمگیر مرشد آباد ضلع کے کاندی تھانے کے گاؤں پورند پور کا رہنے والا ہے۔ کولکآتا پولیس کے ڈی سی (سنٹرل) روپیش کمار نے کہا کہ عالمگیر شیخ ٹیروٹریل فوج کا ایک جوان ہے۔ وہ انجینئرنگ کے شعبے میں کام کرتا تھا۔ اس کی تعیناتی گجرات میں ہوئی تھی۔ بردوان میں ان کا ایک گھر بھی ہے۔ دریں اثناء عالمگیر کے اہل خانہ اس بارے میں خاموش ہے۔ ان کی اہلیہ راشدہ بیگم اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ تاہم انہوں نے اس حقیقت کو قبول کیا ہے کہ ان کے شوہر فوج میں ملازمت کرتے تھے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ فوجی جوان کولکاتا میں احتجاج کرنے کیسے آیا؟ کیا وہ احتجاج کرنے کےمقصد سے چھٹی پر گھر آیا تھا؟