ETV Bharat / state

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کورونا سے مقابلے کے لیے تیار

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 11:22 AM IST

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ لوکل ٹرین کے خدمات بحال ہونے پر کورونا معاملے میں اضافہ ہو سکتا ہے، لیکن کے ایم سی اس کے لئے تیار ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو فرہاد حکیم

مغربی بنگال میں گزشتہ آٹھ مہینوں کے بعد لوکل ٹرین خدمات بدھ کے روز بحال ہونے والی ہے اور اس کی تیاریاں زوروں سے جاری ہے۔ لوکل ٹرین خدمات کی بحالی کے سبب کولکاتا اور اس کے اطراف میں بھیڑ بڑھ سکتی ہے جس سے کورونا کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو فرہاد حکیم نے کہا کہ ٹرین خدمات بحال ہونے کے بعد جو حالات پیدا ہوں گے اس کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ مہینوں بعد ٹرین خدمات بحال ہو رہی ہے جس سے عام لوگوں کے چہرے پر خوشی نظر آرہی ہے۔

چیف ایڈمنسٹریٹو کے مطابق عام لوگوں کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔سب کچھ معمول پر آنے کا امکان روشن ہے لیکن اس کے ساتھ ہی نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی لوگوں کی کولکاتا آمد ہوتی ہے لیکن لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے کے بعد اس میں دس گنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

شہری ترقیات وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بھیڑ بڑھنے کے سبب کورونا کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا، لیکن کولکاتا میونسپل کارپوریشن اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے.

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب مارچ سے مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات معطل ہے۔ ریلوے کے اپنے ملازمین کے لئے اسپیشل اسٹاف چلائی جا رہی تھی۔ پہلے تو سب کچھ ٹھیک تھا لیکن آہستہ آہستہ لوگوں کا غصہ پھوٹنے لگا۔عام لوگ ریلوے کے خلاف سڑک پر اترنے لگے جگہ جگہ احتجاجی جلسہ و جلوس ہونے لگا۔ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان کئی میٹنگ کے بعد بدھ سے کورونا گائیڈ لائن کے تحت لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں سیالدہ اور ہوڑہ سکیشن میں 200 لوکل ٹرینیں چلیں گی، اس کے بعد اس میں اضافہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.