مغربی بنگال میں آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے، ریاست کی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام بھی اب رہنماؤں کے بارے میں کھل کر باتیں کرنے لگے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کولکاتا میں واقع ملک بازار کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے گفتگو کی۔ اس دوران مقامی باشندوں نے ریاست کی موجودہ صورتحال اور اسمبلی انتخابات 2021 کو لے کر کھل کر بات کی۔
اس دوران کسی نے ترنمول کانگریس کی حمایت میں بات کی تو کسی نے بی جے پی کی حکومت بنانے کی تائید کی تو کسی نے ترنمول کانگریس کی حمایت کی۔ اسمبلی انتخابات سے متعلق کہا کہ اس مرتبہ حالات مختلف ہیں۔ اسمبلی انتخابات سے قبل کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔
کچھ لوگوں نے کہا کہ 'بی جے پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی کوشش جاری ہے لیکن حکومت ترنمول کانگریس کی ہی بنے گی۔ ریاست کے عوام ممتا بنرجی کو تیسری مرتبہ اقتدار میں لانے کا من بنا چکے ہیں۔'