مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی تیسری مرتبہ حکومت بننے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عوام کی ترقی کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر چکی ہیں۔
ان ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے ریاست کے تمام اضلاع میں 'دوارے سرکار کیمپ' کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جنوبی 24 پرگنہ کے وارڈ نمبر 141 کی کاؤنسلر ممتاز بیگم نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'دوارے سرکار کیمپ پر تبادلہ خیال کیا۔'
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کاؤنسلر ممتاز بیگم نے کہا کہ 'ان کے وارڈ میں یہ تیسرا دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ہر مرتبہ پہلے سے کہیں زیادہ بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔'
کاؤنسلر ممتاز بیگم نے گھریلو خواتین کی بڑی تعداد میں شراکت وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے دوارے سرکار کیمپ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ہر کیمپ میں پانچ ہزار سے زائد خواتین مختلف ترقیاتی منصوبوں سے جڑنے کے لئے دوارے کیمپ میں آتی ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'لکشمی بھنڈار اور شواستھا ساتھی ہیلتھ کارڈ (پانچ لاکھ روپے کا مفت ہیلتھ انشورنس) اور بیوہ پنشن کے لیے زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔ ان ہی اسکیمز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: ممتا کے خلاف کانگریس امیدوار نہیں اتارے گی
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے وارڈ صدر اور کوآڈینیٹر محمد خورشید رضوی نے کہا کہ 'ایک مہینے کے دوران یہ تیسرا دوارے سرکار کیمپ ہے۔ عوام کی خدمت انجام دینا ہی ہمارا اولین مقصد ہے۔'
کاونسلر ممتاز بیگم نے کہا کہ 'دوارے سرکار کیمپ کے ذریعہ عوام کی مدد کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔'