کولکاتا: مغربی بنگال کے سیکریٹر یٹ نلڈنگ نبنو میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پورے معاملے کی تفصیلی معلومات حاصل کی۔ دہرے قتل معاملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ CM Mamata Banerjee Order CID Probe Into Double Murder Case
دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت مغربی بنگال ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے باگوہاٹی تھانے کے آفیسر انچارج اور سب انسپکٹر کو معطل کرنے کااعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال کے اعلیٰ پولیس حکام اس معاملے کو لے کر سرگرم ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکارینے باگوہاٹی میں مقتول دونوں طالب علموں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے دو طالب علموں کے قتل پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ناقص لا اینڈ آرڈر کے لئے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ وزیر پولیس بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Anubrata Mondal Custody ترنمول ایم ایل اے انوبرتا منڈل کی حراست میں 14 دنوں توسیع
واضح رہے کہ مغربی بنگال کےشمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ تھانہ علاقے سے پولیس نے دو طالب علموں کی لاشیں بر آمد کی ہیں۔ شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے کے رہنے والے طالب علموں کا 22 اگست کواغوا کیا گیا تھا۔ تاوان کی رقم نہیں ملنے کے سبب نامعلوم شرپسندوں نے قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھی