کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال بھی ان دنوں انڈین پریمئیر لیگ کے خمار میں مبتلا ہے۔ویسے بھی خوشی کا شہر کولکاتا بھارت میں کھیل کود کا مرکز ہے۔ جب ایڈن گارڈنس میں انڈین پرئمیر لیگ کے میچ ہوں تو لوگوں کی دیوانگی عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ مغربی بنگال میں شاہ رخ خان کو چاہنے والوں کی تعداد میں ملک میں سب سے زیادہ ہے کیونکہ وہ ریاست کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔
-
Back home to Eden, back home to Harshul dearest 💜@iamsrk | #KKRvRCB | #AmiKKR | #TATAIPL 2023 pic.twitter.com/Y5cpp7RmFJ
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) April 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Back home to Eden, back home to Harshul dearest 💜@iamsrk | #KKRvRCB | #AmiKKR | #TATAIPL 2023 pic.twitter.com/Y5cpp7RmFJ
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) April 6, 2023Back home to Eden, back home to Harshul dearest 💜@iamsrk | #KKRvRCB | #AmiKKR | #TATAIPL 2023 pic.twitter.com/Y5cpp7RmFJ
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) April 6, 2023
اسی درمانکولکاتا نائٹ رایڈرس کے مالک اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف میچ کے بعد ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم کے باہر جسمانی طور پر معذور کے کے آر کے ایک اسپیشل پرستار سے ملاقات کی ۔کنگ خان نے اپنے پرستار کو ایک خوبصورت تحفہ بھی دیا۔
کولکاتا نائٹ راڈرس کے جسمانی طور پر معذور پرستار جب بالی ووڈ کے بادشاہ اور کے کے آر مالک شاہ رخ خان سے ملا تو اس کی خوشیوں کا ٹھکانہ نا رہا۔شاہ رخ خان نے اپننی ٹیم کے پرستار کے جذبات کا پورا پورا خیال رکھا۔
اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 105 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔کولکاتا کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نے 20 اووروں میں 7 وکٹوں پر شاندار 204 رنز بنائے۔ جواب میں آر سی بی 16 اوور میں 105 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
کولکاتا کی جانب سے پہلی اننگز میں شاردول ٹھاکر نے 29 گیندوں پر 68 رنز کی گیم چینجر اننگز کھیلی۔ دوسری اننگز میں ورون چکرورتی نے 4، سویش شرما نے 3 اور سنیل نارائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور آر سی بی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے بنگلور کو 81 رن سے شکست دی
شاردول ٹھاکر کی یہ آئی پی ایل میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔ انہوں نے راجستھان رائلز کے جوس بٹلر کی برابری کی۔ بٹلر نے حیدرآباد کے خلاف 20 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی تھی۔