ETV Bharat / state

BJP Leader Kidnap: بی جے پی پنچایت رکن کا اغوا

جنوبی 24 پرگنہ کے جے نگر تھانہ کے Jaynagar Vidhan Sabha constituency تحت گڑیاہاٹ گاؤں شمشان گھاٹ کے سامنے بی جے پی پنچایت رکن کے اغوا کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.

اغوا
اغوا
author img

By

Published : Feb 2, 2022, 2:20 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جے نگر تھانہ کے تحت گڑیاہاٹ گاؤں شمشان گھاٹ کے سامنے بی جے پی پنچایت رکن کے اغوا کا واقعہ پیش آیا۔ Kidnapping of BJP panchayat member

اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد جے نگر تھانہ علاقے میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے نگر تھانہ علاقے کے رہنے والے بی جے پی کے رہنما اور پنچایت رکن بوما دیب منڈل اپنے والد کی آخری رسومات ادا کرکے شمشان گھاٹ سے گھر واپس آ رہے تھے اسی وقت نامعلوم افراد انہیں گاڑی پر اٹھا کر لے گئے۔

بی جے پی کے لاپتہ رہنما کی بیوی کویتا منڈل نے جے نگر تھانے میں اپنے شوہر کے اغوا ہونے کی شکایت درج کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی رنجش کے سبب ہی ان کے شوہر کا اغوا کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے رہنما سندیپ منڈل نے کہا کہ مینا ہاڑی گرام پنچایت پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔ ترنمول کانگریس اس پر قبضہ کرنے کے لئے ہی پنچایت رکن کا اغوا کیا گیا ہے۔

جے نگر سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی گنیش ساہا نے کہا کہ اس معاملے سے ترنمول کانگریس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ الزام بے بنیاد ہے۔

بروئی پور پولیس سپرنٹنڈنٹ بیبھو تیواری نے کہا کہ اس معاملے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ جے نگر کے مینا ہاڑی پنچایت میں کل 14 سیٹ ہیں جس میں بی جے پی کے سات، ترنمول کانگریس کے چھ اور ایک آزاد ہے۔ بی جے پی نے آزاد امیدوار کے ساتھ مل کر پنچایت پر قبضہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.