ETV Bharat / state

Nipah Virus کیرالہ سے آنے والے بیمار نوجوان نپاہ وائرس سے متاثر نہیں - نپاہ وائرس سے متاثر نہیں

کیرالہ سے آنے والے ایک نوجوان میں نپاہ وائرس کے علامات کے بعدآج رپورٹ منفی آئی ہے۔اس رپورٹ کے بعد محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔ متاثرہ شخص کیرالہ میں کام کرتا تھا ۔اسے گزشتہ منگل سے ہی محکمہ صحت کی سخت نگرانی میں بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا جسمانی نمونہ جانچ کے لیے پونے بھیجا گیا تھا۔ محکمہ صحت کو ٹیسٹ رپورٹ کا بے صبری سے انتظار تھا۔ آخر کار رپورٹ منفی آئی ہے

کیرالہ سے آنے والے بیمار نوجوان نپاہ وائرس سے متاثر نہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 5:05 PM IST

کولکاتا:کیرالہ میں نپاہ وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسی دوران ایک نوجوان جو بنگال سے اس جنوبی ریاست میں کام کے لیے گیا تھا واپس گھر پہنچنے کے بعد سے ہی بیمار تھا ۔بخار کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں میں انفیکشن، جسم میں درد، سوجی ہوئی ٹانگیں - نپاہ کی تمام علامات اس میں موجود تھیں۔ پہلے نوجوان کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں ان کی حالت بہتر نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں بیلیاگھاٹا آئی ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہاں سے، اس کے جسمانی نمونے جمع کیے گئے اور پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو جانچ کے لیے بھیجاگیا تھا۔ٹیسٹ کی رپورٹ جمعہ کو پونے سے ہسپتال پہنچی۔ جیسا کہ ہیلتھ بھون نے انکشاف کیا ہے، فکر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

مہاجر مزدور کا گھر منگل کوٹ میں ہے۔ اس کی بیماری کی خبر پھیلتے ہی مختلف ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نوجوان جن کے ساتھ کیرالہ میں رہ رہا تھا ان میں سے کئی افراد نپاہ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک شخص نامعلوم بخار کی وجہ سے مر گیا۔ یہ تمام خبریں پھیلتے ہی خوف و ہراس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لیکن جمعہ کو ہیلتھ بھون نے کہا کہ نوجوان نپاہ وائرس سے متاثر نہیں ہے۔ پونے سے ان کے نپاہ وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی۔

یہ بھی پڑھیں:Heavy Rain Prediction In Bengal محکمہ موسمیات نے شمالی بنگال میں بارش کی پیش گوئی کی

ہیلتھ بھون کے ذرائع کے مطابق وہ شروع سے ہی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ اگرچہ کچھ علامات ایک جیسی تھیں، لیکن نوجوان کو مزید جسمانی خرابی نہیں ہوئی۔ اس لیے وہ امید کر رہے تھے کہ شاید نوجوان نپاہ سے متاثر نہ ہو۔ تاہم پونے سے رپورٹ آنے کے بعد اس کی تصدیق ہو گئی۔نپاہ وائرس چمگادڑ کی ایک قسم سے پھیلتا ہے ۔اگرچہ اس وائرس کی مہلکیت زیادہ ہے لیکن کچھ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ یہ تیزی سے نہیں پھیلتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.