ETV Bharat / state

Kolkata Municipal Corporation Election 2021: جیوتی داس عرف سیدہ زینب کا ٹی ایم سی پر پوسٹر پھاڑنے کا الزام - کولکاتا کی خبر

کولکاتہ کے وارڈ نمبر 78 سے فارورڈ بلاک کی امیدوار جیوتی داس عرف سیدہ زینب Jyoti Das Alias Zainab نے حکمراں جماعت پر پوسٹر اور بینر پھاڑنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

پوسٹر اور بینر پھاڑنے کا الزام
پوسٹر اور بینر پھاڑنے کا الزام
author img

By

Published : Dec 15, 2021, 5:31 PM IST

مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 Kolkata Municipal Corporation Election کے مدنظر سیاسی سرگرمیوں کے درمیان لفظی بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

پوسٹر اور بینر پھاڑنے کا الزام

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 78 سے آل انڈیا فارورڈ بلاک کی امیدوار جیوتی داس عرف سیدہ زینب Jyoti Das Alias Zainab نے انتخابی مہم کے دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد ان کے جھنڈے اور بینر پھاڑ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صبح میں وارڈ نمبر 78 میں لال جھنڈے نظر آتے ہیں۔ لیکن رات کے وقت سڑکوں کے کنارے لگے جھنڈے اور بینر غائب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹر اور بینر پھاڑنے سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ لوگ سمجھ چکے ہیں کہ یہ سب کس کی حرکت ہے۔ اور اس کا جواب پولنگ بوتھ پر مل جائے گا۔

فارورڈ بلاک کی امیدوار نے کہا ہے کہ وہ گھر گھر جاتی ہیں اور لوگوں بالخصوص خواتین سے ملاقات کرتی ہیں۔ خواتین سے مثبت اشارے ملتے ہیں۔ وہ موجودہ کاونسلر سے پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا ہوا اگر کوئی میرے جھنڈے اور بینر پھاڑ رہا ہے۔ میں تو گھریلو خواتین کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہوں اور اس کا نتیجہ 23 دسمبر کو بھی سامنے آ جائے گا۔

فارورڈ بلاک کی امیدوار کا کہنا ہے کہ وارڈ میں درجنوں مسائل حل کے منتظر ہیں۔ لیکن یہاں کے لوگ جھنڈے پھاڑے کھیل میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:KMC election 2021: کانگریس کا ترنمول پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا الزام

ریاستی انتخابی کمیشن سے شکایت کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کس سے شکایت کی جائے۔کوئی سننے والا نہیں ہے۔ ہم نے اللہ پر چھوڑ دیا ہے وہ انصاف کرے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.