ETV Bharat / state

Justice Rajsekhar Mantha کلکتہ ہائی کورٹ نے اسکول سروس کمیشن کے چیرمین کو عدالت میں طلب کیا - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

جسٹس راج شیکھر منتھا نے ایس ایس سی کے چیئرمین کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ انہیں آئندہ جمعہ 24 مارچ کو رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے اسکول سروس کمیشن کے چیرمین کو عدالت میں طلب کیا

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 8:47 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھا نے کہا کہ عدالت کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں آپ تقرری کر رہے ہیں، اور آپ غلط سوال پوچھ رہے ہیں؟ سب منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ ٹیٹ کے سوالیہ پرچہ میں ایک سوال غلط تھا۔ عدالت نے غلط سوال کیس میں 83 افراد کو اضافی نمبر دینے کا حکم دے دیا۔ مبینہ طور پر، ان 83 لوگوں کے علاوہ، کمیشن نے بہت سے لوگوں کو نمبر دئیے ہیں کمیشن کی اس رپورٹ سے جسٹس راج شیکھر منتھا کافی ناراض ہیں۔

غصے میں جج نے تبصرہ کیاکہ اس میں کوئی شک نہیں، کمیشن پوری نسل کے مستقبل سے کھیلواڑ کررہا ہے، کمیشن کا ہر قدم قابل اعتراض ہے، اس رویے سے عوام کے ذہنوں میں کمیشن کی شبیہ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ جج نے کمیشن کی تمام تقرریوں کو منسوخ کرنے کا بھی انتباہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ضرورت پڑی تو میں تمام تقرریوں کو مسترد کر دوں گا۔ مجھے ایس ایس سی کے تمام بھرتی کے عمل پر شک ہے، میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ تقرری میں بدعنوانی ہے، کمیشن اب بھی اسی راستے پر چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2016 کے نویں دسویں کے ملازمت کے امتحان میں پہلے بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے الزامات لگ چکے ہیں۔ سی بی آئی نے ہائی کورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کلاس IX-X کے اساتذہ کی بھرتی میں 952 OMR شیٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگ وائٹ پیپر جمع کراتے ہیں، کچھ کو ایس ایس سی سرور پر 50، کسی کو 52، کچھ کو 53 نمبر ملے ہیں۔ 952 امیدواروں میں سے 13 نے غازی آباد سے برآمد ہونے والی او ایم آر شیٹس کی قبولیت پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کیس میں شامل ہونے کے لیے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی عدالت میں درخواست دی ہے۔ لیکن جسٹس گنگوپادھیائے نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:No Question Of Apology مودی کو معافی مانگنی چاہئے راہل کو نہیں، کھڑگے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.