ETV Bharat / state

کولکاتا: مکمل احتیاط کے ساتھ جلوس محمدی ﷺ کا انعقاد - جلوس محمدی ﷺ

ہوڑہ کے گھشڑی میں جشن میلادالنبی ﷺ کے موقع پر حکومت کی تمام تر گائیڈ لائن کو بروئے کار لاتے ہوئے جلوس محمدی ﷺ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

julus e mohammadi held  in howrah with all precautions
مکمل احتیاط کے ساتھ جلوس محمدی ﷺ کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 10:23 PM IST

جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کولکاتا شہر کے متعدد علاقوں سے حکومت کے گائڈ لائن کی پاسداری کرتے ہوئے جلوس محمدی کا انعقاد کیا گیا۔

ویڈیو

اس کے علاوہ متعدد علاقوں میں جلوس محمدی ﷺ کا انعقاد نہیں کیا گیا بلکہ مساجد اور گھروں میں ہی جشن میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

ہوڑہ کے گھشڑی میں جشن میلادالنبی ﷺ کے موقع پر حکومت کی تمام تر گائیڈ لائن کو بروئے کار لاتے ہوئے جلوس محمدی ﷺ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

جلوس محمدی میں شامل افراد نے صد فیصد ماسک کا استعمال کیا تو وہیں سماجی دوری کا بھی پوری طرح خیال رکھا گیا۔

گھشڑی میں جلوس محمدی سے قبل راستوں کی مرمت بھی کی گئی تھی۔ساتھ ہی یوڑہ سیٹی پولس کے اعلی افسران نے تمام تیاریوں کا جائزہ بھی لیا تھا۔ گھشڑی ہوڑہ ضلع ایک اہم مسلم آبادی والا علاقہ ہے۔

بیلور عید میلادالنبی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں جلوس محمدی کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی کونسلر ریاض احمد نے جلوس محمدی کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا ان کی کوششوں سے ہی جلوس محمدی کے لئے خراب راستوں کی مرمت کی گئی۔

گھشڑی کے جلوس محمدی میں کورونا وائرس کے خطرات کے مد نظر شاندار طریقے سے اصول و ضوابط کی پابندی کی گئی۔جس سے مقامی پولس انتظامیہ بھی خوش نظر آئی بلکہ ہوڑہ سیٹی پولس نے جلوس محمدی کے انعقاد میں مکمل تعاون کیا۔

اس موقع پر مقامی کونسلر و بیلور عید میلادالنبی مرکزی کمیٹی کے رکن ریاض احمد نے کہا کہ رحمت العالمین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے خوشی میں ہم جشن مناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.