ETV Bharat / state

JP Nadda کانگریس، بائیں بازو نے بدعنوانی اور اقربا پروری کو فروغ دیا: نڈا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے ملک کے مفاد اور مستقبل کو طاق پر رکھ کربدعنوانی اور اقربا پروری کو فروغ دیا ہے۔

کانگریس، بائیں بازو نے بدعنوانی اور اقربا پروری کو فروغ دیا: نڈا

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 6:02 PM IST

اگرتلہ:بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج یہاں نریندر مودی حکومت کی نویں سالگرہ کے موقع پر ایک بڑی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا، پارٹی کے ریاستی صدر راجیب بھٹاچاریہ، سابق نائب وزیر اعلی جشنو دیو ورما، مرکزی وزیر مملکت پرتیما بھومک اور رکن پارلیمنٹ بپلب کمار دیب موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ​​یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) حکومت کے وزیر دفاع نے چین کے ساتھ سرحدی سڑکوں کی تعمیر کی اجازت نہیں دی، جس سے چینی حکومت کے لیے سرحد کے دوسری طرف مواصلاتی ڈھانچے کی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ اب ہندستان محفوظ ہے کیونکہ مودی حکومت میں نو سال سرحدی علاقوں کی ترقی ہوئی ہے اورہندستان کی طاقت سامنے آئی ہے۔

جہاں انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں میں سڑک، ریلوے، ہوائی راستوں اور رابطے کے مسائل سمیت حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بات کی، لیکن تریپورہ کے پڑوسی منی پور میں ایک ماہ سے جاری خونریزی اور فرقہ وارانہ تشدد کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا جس کے لیے مرکز کی بی جے پی حکومت اور منی پور کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنی نو سالہ مدت کار کے دوران شمال مشرق میں سات ہوائی اڈوں کی تعمیر کی ہے، جو کہ کانگریس کی قیادت والی سابقہ ​​حکومتوں نے گزشتہ 65 برسوں کے اقتدار میں نہیں کیاتھا۔ اس دوران صحت کی دیکھ بھال، زراعت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور خود انحصاری کے میدان میں ہندوستان کی ترقی کی عالمی رہنماؤں نے تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CV Anand Bose مغربی بنگال میں بہت جلد تشدد کا خاتمہ ہوگا، گورنر

ریلی سے خطاب کرنے سے پہلے مسٹرنڈا اپنے تعلقات عامہ پروگرام کے تحت کرشن نگر میں معروف رابندر سنگیت فنکار تھیتھی دیببرمن کے گھر اور پرگتی روڈ پردرونا چاریہ ایوارڈی جمناسٹ کوچ وشویشور نندی کے گھر گئے۔ قبل ازیں انہوں نے جمعہ کی رات سرکاری گیسٹ ہاؤس میں تنظیمی امور کے حوالے سے پارٹی قائدین اور ریاستی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.