ETV Bharat / state

'بدعنوانی اور غنڈہ گردی کو بنگال سے ختم کرنا اولین مقصد' - bjp top news india

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا کہنا ہے کہ بدعنوانی، سنڈیکیٹ اور غنڈہ راج کو بنگال سے ختم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔

'بدعنوانی اور غنڈہ گردی کو بنگال سے ختم کرنا اولین مقصد'

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 5:17 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر علاقے میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ کسی زمانے میں سونار بنگلہ کہلانے والی ریاست میں آج کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔
ریاست کے تمام اضلاع میں بدعنوانی، سنڈیکیٹ راج، غنڈہ راج اور پروموٹروں کے ذریعہ ٹیکس وصولی کا بازار گرم ہے۔
مغربی بنگال کی عوام اپنی ممتا دیدی کے کرپٹ رہنماوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔ لوگ ان کی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں
ڈائمنڈ ہاربر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ بدعنوانی، سنڈیکیٹ اور غنڈہ راج کو بنگال سے ختم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی بنگال کے عوام کو ممتابنرجی کی حکومت سے نجات دلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس کے لئے ہم کچھ بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت ملک کی واحد ریاستی حکومت ہے جہاں سیاسی انتقام کے تحت عوام کو سرکاری ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔
کسانوں کی حمایت کرنے والی وزیراعلی ممتابنرجی کی ریاست میں کسانوں کا سب سے برا حال ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں کے لیے جو ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے یہاں کے کسان کو اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر کا کہنا ہے کہ جہاں تک لا اینڈ آرڈر کا سوال ہے تو گورنر سے لے کر وزیر داخلہ اور وزیراعظم تک کو پتہ ہے کہ مغربی بنگال میں کیا چل رہا ہے۔
لا اینڈ آرڈر اگر اچھا ہوتا تو قومی پارٹی کے صدر کے قافلے پر کوئی حملہ کرنے کی ہمت دکھاتا؟ سکیورٹی انتظامات میں نمایاں کاتاہی ہے۔
مغربی بنگال میں روزانہ اس طرح کے واقعات رونما ہونے کی اطلاع کہیں نہ کہیں سے ملتی ریتی ہے۔ یہ سب ریاستی حکومت کی لاپرواہی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.