کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی کامیاب ترین خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی آج لندن کے کامیاب دورے کے بعد آج کولکاتا پہنچی۔ائرپورٹ پرکرکٹ کے دیوانوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔Jhulan Goswami Warm Welcome AT Kolkata Airport
انگلینڈ کے دورے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والی جھولن گوسوامی نے ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 20 برسوں تک حمایت کرنے پر تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ ۔آپ لوگوں کی حمایت کے بغیر اس منزل تک پہنچنا نا ممکن ہو سکتا تھا۔
سابق خاتون کرکٹر نے مزیدکہاکہ انہوں نے لمبے عرصے تک کرکٹ کھیلی ہے۔انہیں اب آرام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک لمبے چھٹی کے بعد ہی مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کروںگی۔
اس سے قبل جھولن گوسوامی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ساتھیوں کھلاڑیوں کے نام کھلا خط لکھا۔انہوں نے اپنے خط میں لکھاکہ ہر کھلاڑی کے دن میں ریٹائرمنٹ کا دن آتا ہے۔ میری زندگی میں بھی یہ دن آیا۔انہیں پسندیدہ کھیل کو خیرباد کہنے پربے حد تکلیف پہنچی۔لیکن اب ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Rohit Sharma روہت نے گیند بازوں کا دفاع کیا
ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔کرکٹ کی وجہ سے انہیں وہ سب کچھ ملا جس کے لئے انہوں نے اتنی محنت کی تھی ۔کیرئیر کے آخری دورے کے دوران کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی جانب سے جو استقبالیہ ملا ۔ساری زندگی اسے یاد رکھوں گی ۔امید ہے کہ بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں خاتون کرکٹ کو مزید ترقی ملے گی ۔
واضح رہے کہ 2002 میں اپنا ڈیبیو کرتے ہوئے گوسوامی نے 12 ٹیسٹ، 204 ون ڈے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی نمائندگی کی اور دو دہائیوں پر محیط بین الاقوامی کیریئر میں 355 وکٹیں حاصل کیں۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہاکہ “جھولن گوسوامی کھیل میں اب تک کی عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنی غیر معمولی باؤلنگ کی مہارت سے کئی سالوں تک بھارت کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کی اور نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک معیار قائم کیا جو اعلیٰ سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ میں ان کے نئے سفر، نئی اننگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔'
جھولن نے 2005، 2009، 2013، 2017 اور 2022 سمیت اپنے بہترین کیریئر میں پانچ ون ڈے ورلڈ کپ جیتے ہیں اور خواتین کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑی ہیں۔ وہ ون ڈے میں 250 سے زیادہ وکٹیں لینے والی واحد خاتون فاسٹ باؤلر بھی ہیں۔ بی سی سی آئی کے خزانچی ارون سنگھ دھومل نے کہاکہ 'ملک میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی کے ساتھ ہی جھولن گوسوامی میتھالی راج کے ساتھ سب سے آگے رہی ہیں۔ ان کی شاندار کامیابیاں اور زبردست کام سب کے لیے دیکھنے کے قابل تھیں اور کھیل کے لیے ان کی شاندار شراکت ان کے ساتھیوں اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو متاثر کرتی رہے گی۔'Jhulan Goswami Return To Kolkata From London