ETV Bharat / state

راجیہ سبھا کے لئے جواہر سرکار نے نامزدگی داخل کی - jawahar sircar filed nominations for rajya sabha as tmc candidate

ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب میں پرسار بھارتی کے سابق سی ای او اور آئی اے ایس جواہر سرکار کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جواہر سرکار نے آج ریاستی اسمبلی میں راجیہ سبھا کے لئے نامزدگی داخل کی ہے۔

راجیہ سبھا کے لئے جواہر سرکار نے نامزدگی داخل کی

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 9:44 PM IST

ترنمول کانگریس کے سابق رہنما دنیش ترویدی کے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دینے کے بعد سے خالی ہونے والی سیٹ کے لئے ترنمول کانگریس نے سابق آئی اے ایس اور اسکالر جواہر سرکار کو آئندہ 9 اگست کو راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے نامزد کیا ہے۔ جواہر سرکار نے آج یعنی بدھ کے روز دوپہر تین بجے ریاستی اسمبلی میں راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔

پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کے رہنما نرمل گھوش بھی موجود تھے۔ ترنمول کانگریس کے دس رکن اسمبلی کی حمایت کے ساتھ انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سمجھا جارہا ہے کہ راجیہ سبھا کے انتخاب میں جواہر سرکار کی جیت یقینی ہے۔

پرسار بھارتی میں رہنے کے دوران ان کو مودی حکومت پر کئی بار نکتہ چینی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اب وہ راجیہ سبھا میں مودی حکومت کے خلاف بولتے نظر آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Pegasus Spyware: ممتا بنرجی نے پیگاسس معاملے کی جانچ کے لیے کمیشن بنایا

آئی اے ایس رہنے کے دوران کئی بار ان کو مودی حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سبکدوشی کے بعد بھی وہ مودی حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.