کولکاتا: باراسات کے ٹاکی روڈ کدم گاچھی علاقے میں جمعیۃ علما بنگال شاخ jamiat ulema کی جانب سے خون عطیہ کیمپ Blood Donation Camp کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں لوگوں نے پہنچ کر خون عطیہ کیا۔
شمالی 24 پرگنہ North 24 Parganas میں منعقد خون عطیہ کیمپ Blood Donation Camp میں جمعیۃ علما مغربی بنگال مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا سید ساجد حسین نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دینے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔ عوام کی خدمت انجام دینا ہمارا اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے تمام لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ کام اور آسان ہو سکے۔
مولانا سید ساجد حسین کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو لے کر ہم فکر مند ہیں۔ ان کے مستقبل کو لے کر فکر مند ہیں، نئی نسل کو زیادہ سے زیادہ تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر ہماری ترقی ادھوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہم سبھوں کو ایک ساتھ مل کر ہر مسئلے کے حل کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ لوگوں کو سمجھ آئے کہ ان میں مضبوط اتحاد ہے۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر مولانا سید ساجد حسین کے علاوہ پیر زادہ مولانا موسم بختیار، ٹیچر ابو صدیق خان، ضلع امام کوڈینیٹر مولانا حسن الزماں، سماجی کارکن رقیب الاسلام، مولانا علیم الدین اور احسان الحبیب موجود تھے۔