ETV Bharat / state

جلپائی گوڑی : بہو پر تشدد کرنے کا رکن اسمبلی پرالزام - بہو پر تشدد برپا کرنے کا رکن اسمبلی پرالزام

مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے سسر (رکن اسمبلی) ۔سمیت سسرال والوں پر تشدد کرننے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

بہو پر تشدد برپا کرنے کا رکن اسمبلی پرالزام

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 7:11 PM IST

مغربی بنگال کے جلپایی گوڑی کے موینا علاقے میں رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے سسر (رکن اسمبلی) سمیت سسرال والوں کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی۔

پنکی راے نام کی ایک شادی شدہ خاتون نے تھانے میں شکایت درج کرانے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سسرال والے ان پر ظلم کرتے ہیں۔

ان پر ظلم کرنے والوں میں ان کے سسر رکن اسمبلی کھاگیشور رائے بھی شامل ہیں۔ شوہر دیباکر رائے ،سسر کھاگیشور رائے اور ساس پر پرتیما رائے کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

خاتون نے کا کہنا ہے کہ پولیس نے پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔کہاں تک معاملے کی تفتیش کی جاتی ہے یہ تو آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ2019 میں شادی ہوئی ۔تین چار مہینوں کے بعد ہی گھر کا ماحول بگڑنے لگا۔

خاتون کے مطابق شادی سے پہلے ان کے شوہر کے بارے میں جو باتیں بتائی گئی تھیں وہ سب جھوٹی ثابت ہوئیں۔

شوہر روزانہ شراب نوشی کرتا ہے ہےاور جھگڑے کی اصل وجہ بھی یہی ہے ۔

حالانکہ راجا گنج سے رکن اسمبلی کھاگیشور رائے نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو جھگڑے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کس گھر میں جھگڑا نہیں ہوتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تھانے میں جا کر شکایت درج کرائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.