ETV Bharat / state

جے شری رام اور کٹ منی کے نعرے سوالنامے میں بھی شامل - کٹ منی

جے شری رام اور کٹ منی لوک سبھا انتخابات میں بنگال کی سیاست کااہم سیاسی ایشوتھا۔ مگر اب اسکول کے سوالنامے میں بھی جے شری رام اور کٹ منی کے نعرے کو شامل کیا گیا اس کے سبب ریاست میں بحث بازی کادور شروع ہوگیا ہے

جے شری رام اور کٹ منی کے نعرے سوالنامنے میں بھی شامل
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 10:58 PM IST

مغربی بنگال کے ایک بنگلہ اخبار کے مطابق کولکاتا شہر سے 55 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہگلی ضلع کے اکنا گرام پنچایت ہائی اسکول میں دسویں جماعت کےطلباء سے جے شری رام اور کٹ منی سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔

گزشتہ پانچ اگست کو یہ امتحان منعقدکیا گیا تھا۔ سوال میں یہ پوچھا گیا تھا کہ حکومت نے کس طرح سے جے شری رام کے معاملے کو حل کیا ۔ اس کے بدعنوانی کوختم کرنے میں کٹ منی نے اہم رول اداکیا یا نہیں۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی ورکروں نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے قافلے کو روک کر جے شری رام کا نعرے لگائے تھے۔اس کی وجہ سے بنگال کی سیاست میں یہ نعرہ متنازع بن گیا تھا۔ترنمول کانگریس نے اس نعرے کے مقابلے ”جے ہند اور جے بنگلہ“ کا نعرہ پیش کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پارٹی رہنماؤں بالخصوص کونسلروں اور ممبران اسمبلی کی ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ حکومت کے فلاحی اسکیموں کیلئے رشوت کے طور پر جو روپے لیے گئے ہیں اسے واپس کردیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کے رہنماؤں کٹ منی کے نام پر ڈھیرساری آمدنی کی ہے۔

ہگلی ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر روہت پونے نے کہا کہ کسی نے بھی سوال سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی ہے۔مگر ہم نے اپنے طور پر فیصلہ کرتے ہوئے سوالنا مے کو رد کردیا ہے۔جس نے بھی اس کا جواب دیا ہے انہیں پورا نمبر دیا جائے گا۔بنگلہ کے ٹیچرسبھا سیش گھوش جنہوں نے اس سوال کو بنایا تھا انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔

بی جے پی لیڈر نے اسکول انتظامیہ اور ترنمول کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوجاتا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے حکومت کو خوش کرنے کیلئے یہ سب کیا ہے۔یہ لوگ بی جے پی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر بنگال کے بنگال کے عوام یہ جانتے ہیں کہ کون کیا کررہے ہیں۔اساتذہ حکمران جماعت کے کارکن بن گئے ہیں۔بی جے پی ہگلی ضلع کے صدر سوبیر ناگ نے کہا کہ اس واقعے کی مذمت کرنے کیلئے ہمارے پاس کوئی لفظ نہیں ہے۔

ناگ نے کہا کہ 2017میں ممتا بنرجی نے کہا کہ سینگور اور نندی گرام سے متعلق واقعات کو بھی8ویں جماعت کے نصاب کا حصہ بنایا تھا۔۔انہوں نے کہا کہ 10صفحات میں سے 6صفحات پ جنگل محل میں ممتا بنرجی کی پالیسی سے متعلق تھا۔

تاہم ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ یہ اسکول کا اپنا معاملہ ہے، اس سے ترنمو ل کانگریس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔طلباء سے وہی سوالات کیے گئے ہیں جو اخبارات میں آرہے ہیں۔

تاہم اکنا گرام پنچایت کے ڈپٹی چیف نرمل گھوش نے کہا کہ اس طرح کے سوالات سے کنفیوزن پیدا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.