ETV Bharat / state

State Govt Should Learn from Rampurhat Incident: بنگال حکومت کو رامپور ہاٹ سانحہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے: گورنر جگدیپ دھنکر

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 11:06 PM IST

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ مغربی بنگال حکومت کو معاوضہ دینے کے بجائے رامپور ہاٹ سانحہ سے سبق حاصل کرنا چاہیئے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعے دوبارہ رونما پیش نہ ہو۔ State Govt Should Learn from Rampurhat Incident

jagdeep dhankhar says state govt should learn from rampurhat incident
بنگال حکومت کو رامپور ہاٹ سانحہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے: گورنر جگدیپ دھنکر

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر رامپور ہاٹ سانحہ پر ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھوں سے جانے نہیں دینا چاہتے ہیں۔

سلی گوڑی میں بارڈر سیکیورٹی فورسز کی ایک تقریب کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر نے رامپور ہاٹ سانحہ پر ممتابنرجی کی حکومت کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ مغربی بنگال حکومت کو معاوضہ دینے کے بجائے رامپور ہاٹ سانحہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعے دوبارہ رونما پیش نہ ہو۔'

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ رامپور ہاٹ سانحہ پیش آنا مغربی بنگال کی حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ اگر اس واقعے سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا تو مستقبل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ واقعہ ہمارے لیے ایک سبق ہے۔'

انہوں نے کہاکہ' رامپور ہاٹ سانحہ میں دس لوگوں کی موت سے ریاست کے سیکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات میں کوتاہی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ اگر پولیس انتظامیہ وقت پر پہنچتی تو بے گناہ لوگوں کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔'

ان کا کہنا ہے کہ مغربی حکومت کو پہلے سکیورٹی انتظامات میں بہتری لانے کی کوشش کرنی چاہیے اس کے بعد معاوضہ دینے کا اعلان کرنا چاہیے، معاوضہ دینے سے کچھ نہیں ہوتا۔

ادھیر رنجن چودھری کو رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی گرام جانے سے روکا گیا

رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی گرام میں آٹھ لوگوں کی جھلس کر موت کے واقعے کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس رامپور ہاٹ سانحہ کو بیرونی ریاستوں کے لوگوں کی سازش قرار دے رہی ہے۔

اسی درمیان مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری کو رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی گرام جانے سے پہلے شانتی نیکیتن کے پاس پولیس نے روک دیا۔ بیربھوم ضلع پولیس کے ذریعہ روکے جانے کی اس کارروائی کے خلاف ادھیر رنجن چودھری سمیت دیگر کانگریسی رہنماؤں نے بیچ سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.