ETV Bharat / state

A Man Shot Dead by Unknown Assailants: منشیات کے کاروبار کی مخالفت کرنے پر مسلم نوجوان کا قتل - منشیات کاروبار کی مخالفت کرنے پر گولی ماری

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے بھاٹ پاڑہ علاقے میں منشیات کے کاروبار کی مخالفت کرنے پر نامعلوم شرپسندوں نے جبار نامی شخص کو گولی مار دی۔ جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Shot for resisting drugs

گولی ماری
گولی ماری
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 1:19 PM IST

شمالی 24 پرگنہ: ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے جگتدل تھانہ تحت کے بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف و اکناف میں اقلیتی طبقے کے سیاسی رہنماؤں کو ہی ہدف بنایا جا رہا ہے۔ جس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول پایا جا رہا ہے، جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں رہنے والے جبار انصاری نام شخص نے علاقے میں منشیات کے غیر قانونی دھندے کی مخالفت کی جس کے بعد شرپسندوں نے جبار کو گولی ماردی۔ اس حملے میں جس سے وہ شدید طورپر زخمی ہوگئے۔ زخمی جبار کو ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ Shot for resisting drugs

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے، فائرنگ کے معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے، لیکن ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے،دوسری طرف مقامی باشندوں نے جگتدل،بھاٹ پاڑہ اور کانکی نارہ سوٹ آؤٹ کے مسلسل رونما ہوئے واقعات کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کر دی۔ناکہ بندی کی وجہ سے آمدورفت متاثر ہوئی۔
مزید پڑھیں:CISF Jawan Shot himself on Airport: کولکاتا ایئرپورٹ پر تعینات سی آئی ایس ایف کے جوان نے خود کو گولی ماری

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2019 کے بعد سے ہی بیرکپور پارلیمانی حلقہ بالخصوص جگتدل،بھاٹ پاڑہ اور کانکی نارہ فائرنک،سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپیں اور قتل عام کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ اب تک جاری ہے،غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ کے جمعہ کے دن نامعلوم شرپسندوں نے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.