ETV Bharat / state

'بنگال کے حالات سے غمزدہ ہوں' - ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور ریاستی چیف سکریٹری سے ملاقات

ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ  مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرے کے سبب  غمزدہ ہوں۔

'بنگال کے حالات سے غمزدہ ہوں'
'بنگال کے حالات سے غمزدہ ہوں'
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 7:11 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور ریاستی چیف سکریٹری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرے کے سبب غمزدہ ہوں۔ یہ سب ٹھیک نہیں ہورہا ہے۔

'بنگال کے حالات سے غمزدہ ہوں'
'بنگال کے حالات سے غمزدہ ہوں'

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت کے ساتھ شہریت ترمیمی ایکٹ کو منظور کیا گیا ہے۔ بل اب ایک قانون بن گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں جو کچھ بھی منظور ہوتا ہے اس کا احترام لازمی ہے۔

انہوں نے کاکہنا ہے کہ ملک مخالف سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ہر آدمی نئے قانون کی مخالفت کرتا ہے۔ قانون کی مخالفت کرنے کے لیے قانون سے متعمق جانکاری لازمی ہے۔

گورنر کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں بھی حالات اچھے نہیں ہیں۔ لوگوں کو نئے قانون سے متعلق گمراہ کیا جارہا ہے۔ لوگوں میں بیداری نہیں ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

'بنگال کے حالات سے غمزدہ ہوں'
'بنگال کے حالات سے غمزدہ ہوں'

ریاست کے گورنر نے کہاکہ مرشد آباد اور مالدہ میں گزشتہ کئی دنوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف پرُتشدد مظاہرے جاری ہیں۔اس پر بے حد افسوس ہے۔

ممتابنرجی کی حکومت کو تنقید کا ہدف بناتے ہوئے گورنر نے کہاکہ مرشد آباد اور مالدہ میں جاری پرُتشدد مظاہرے کو قابو میں کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ مرشدآباد اور مالدہ میں حالات بے قابو ہوگیے ہیں۔ اگر ایسا ہی سب کچھ چلتا رہا تو آنےو الے دنوں میں وہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کی ذمہ داری کون لے گا۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ میں نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور ریاستی چیف سکریٹری سے بات چیت کرچکا ہوں ۔ میں بہت جلد مرشدآباد اور مالدہ کادورہ کروں گا۔ مجھے ان اضلاع میں جانے کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی تمام ریاستوں سمیت مغربی بنگال میں بھی مرکزی حکومت کے خلاف پرُتشدد مظاہرے جاری ہے۔

پرُتشدد مظاہرے کے دوران مختلف اضلاع میں سرکاری املاک کو نقصان ہوا ہے۔ مشرقی ریلوے نے تشدد کےسبب متعدد ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.