مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں فریب آ رہی ہے توں توں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی عروج پر جاری ہے۔
اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کے بنگال آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شخاوت ان دنوں مغربی بنگال کے دورے پر ہیں۔ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے بنگال میں سیاسی اتھل پتھل ہے۔
انہوں دعوی کیا کہ ریاست میں بی جے پی کے کارکنان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما اور کارکنان بی جے پی کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ بی جے پی کے کارکنان پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ مخالف ماحول کے باوجود بی جے پی کے کارکنان انتخابی میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کے کارکنان کی ہمت اور ان کے حوصلے کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا درست ہو گا کہ ترنمول کانگریس اس وقت بیک فٹ پر پہنچ چکی ہے۔
مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں وندے ماترم کہنے والوں کو جیل بھیجا جاتا ہے۔ مغربی بنگال میں وندے ماترم کہنا جرم ہے۔یہاں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے اس سے زیادہ امید نہیں کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
'نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کو بی جے پی کی مخالفت کی سزا ملی'
انہوں نے ریاست کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے سیاسی انتقام کے تحت مرکز کے تمام تر قیاتی منصو بوں کو روک رکھا ہے۔