ETV Bharat / state

MLA Naushad Siddiqui پنچایت انتخابات سے قبل ٹی ایم سی خوفزدہ ہو چکی ہے، نوشاد صدیقی - حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع

بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ پنچایت انتخابات سے قبل ہی ترنمول کانگریس شکست تسلیم کر چکی ہے ۔اسی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں بالخصوص انڈین سیکولر فرنٹ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

پنچایت انتخابات سے قبل ٹی ایم سی خوفزدہ ہو چکی ہے

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 7:02 PM IST

بھانگوڑ: مغربی بنگال میں پنچائت انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی بیشتر اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔مرشدآباد،مالدہ،بیربھوم ،مشرقی مدنی پور،مغربی مدنی پور،جلپائی گوڑی اور جنوبی 24 پرگنہ سمیت تمام اضلاع میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کو لے کر جھڑپوں کی اطلاع مل رہی ہے۔

اسی درمیان جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ میں آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان زبرسدے جھڑپ ہوئی۔اس دوران بموں سے بھی حملہ کیا گیا۔اس حملے میں آئی ایس ایف کے کارکن شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ پنچایت انتخابات سے قبل ہی ترنمول کانگریس شکست تسلیم کر چکی ہے ۔اسی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں بالخصوص انڈین سیکولر فرنٹ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہاکہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کے لئے تمام کوششوں میں مصروف ہے۔جہاں ترنمول کانگریس کے حامیوں ناکام ہو رہے ہیں وہاں پولیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔آج بھانگوڑ میں جو کچھ بھی ہوا اس کی تازہ ترین مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata on Odisha Train Accident وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ ہمارے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے دیا جائے۔اگر امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا جاتا ہے تو ہم بھی قانون کی مدد لیں گے۔انتخابات میں حصہ لینا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کر سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے عوام کے لئے ترقیاتی کام کیا ہے تو بھر ڈر کس بات کی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیوں نہیں دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.