ETV Bharat / state

Naushad Siddiqui Slam TMC ہائرسکنڈری امتحانات کے دوران ریلی نکالنے پر شوکت ملا تنقید کی زد میں

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 6:48 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے ضلع بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کئے جانے پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں اس وقت ہائر سکنڈری امتحانات جاری رہنے کے باوجود شوکت ملا نے ریلی کے دوران لاوڈ اسپیکر کا استعمال کیا۔پولیس انتظامیہ کو اس کا جواب دینا چاہئے۔

ہائرسکنڈری امتحانات کے دوران ریلی نکالنے پر شوکت ملا تنقید کی زد میں

کولکاتا:انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ہائیر سیکنڈری امتحانات کے درمیان ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے شوکت ملا کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہائر سکنڈری امتحانات کے دوران پولیس کیسے حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی شوکت ملا کو ریلی نکالنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے آخر ہائر سیکنڈری امتحان کے دوران اس طرح کے سیاسی پروگرام کی اجازت کیسے دی؟

انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون نام کی کوئی چیز ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو اس کا فائدہ صرف اور صرف ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو ہی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھانگوڑ میں ترنمول کا نگریس کی ڈبتی ہوئی کشتی کو ساحل تک پہنچانے کے لئے شوکت ملا کو مبصر کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اسی درمیان شوکت ملا نے فرفرہ شریف کا دورہ کیا تھا جہاں مقامی باشندوں نے رکن اسمبلی کے خلاف نعرہ بازی کی تھی ۔اس کے بعد ہی ترنمول کانگریس کے رہنما نے نوشاد صدیقی کے اسمبلی حلقہ بھانگوڑ میں ریلی نکالی ۔

اسی تناظر میں نوشاد صدیقی نے کہاکہ کیا یہ نئی ترنمول کانگریس کی پہچان ہے؟ بھانگوڑ کے بچے امتحان دے رہے ہیں اور آپ لاوڈ اسپیکر لگاکر ریلی کا اہتمام کر رہے ہیں۔آپ کی ریلی سے بچے پریشان نہیں ہوں گے؟۔آپ لوگوں(ترنمول کانگریس) نے بنگال کی سیاست کو کہاں لے چلے گئے۔ نوشاد صدیقی نے کہاکہ شوکت ملا نے فرفرہ شریف بمقابلہ ترنمول کانگریس کا نیا دور شروع کیا ہے۔اس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔کیونکہ بنگال کی عوام اب ترنمول کانگریس کے ہہکاوئے میں آنے والی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Naushad Case In Calcutta HC رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو ضمانت دینے سے کلکتہ ہا ئی کورٹ کا انکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.