ETV Bharat / state

MLA Naushad Siddiqui کولکاتا میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر حملہ - ڈی اے میں اضافہ کو لے کر سر کاری ملازمین کی ہڑتال

دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میں ڈی اے میں اضافہ کو لے کر جاری ہڑتال کے دوران احتجاجیوں سے ملاقات کے دوران نامعلوم شخص نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر حملہ کردیا۔ دن دھاڑے ایک رکن اسمبلی پر حملے کے واقعے کولکاتا کی سیکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

کولکاتا میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر حملہ

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 6:07 PM IST

Updated : Mar 18, 2023, 7:23 PM IST

کولکاتا میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر حملہ

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں دھرمتلہ میں ڈی اے میں اضافہ کو لے کر سر کاری ملازمین کی ہڑتال جاری ہے۔ہڑتال کے مقام پر جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی احتجاجیوں سے ملاقات کے لئے منچ پر پہنچے۔ منچ پر رکن اسمبلی نوشاد صدیقی احتجاجیوں سے بات چیت کر ہی رہے تھے کہ تبھی ایک نامعلوم شخص وہاں پہنچا اور رکن اسمبلی پر حملہ کردیا۔حملے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

نوشاد صدیقی نے اس واقعہ پر کہاکہ وہ ڈی اے میں اضافہ کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیھٹے مظاہرین سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ ان سے بات چیت ہو رہی تھی تبھی ایک شخص آیا اور حملہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ کولکاتا پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر تو سوال اٹھنا لازمی ہے لیکن سب سے بڑی یہ بات ہے کہ چند لوگ سرکاری ملازمین کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے حملہ کرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔ حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔حکومت ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے کیا کر رہی ہے یہ اہل بنگال کو اچھی طرح سے پتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Naushad Siddiqui Gets Bailکلکتہ ہائی کورٹ میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت منظور

واضح رہے کی گزشتہ ماہ کولکاتا کے دھرمتلہ میں انڈین سیکولرفرنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پولیس اور پارٹی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو 42 دنوں بعد جیل سے رہائی ملی تھی۔

Last Updated : Mar 18, 2023, 7:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.