ETV Bharat / state

MLA Naushad Siddiqui رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مشورہ

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے جیل سے رہائی پانے کے بعد عوامی رابطہ کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے اپنے اسمبلی حلقے کا دورہ کیا۔ MLA Naushad Siddiqui

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مشورہ

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 2:22 PM IST

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مشورہ

جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال میں چند مہینوں کے اندر اندر پنچایت انتخابات ہونے والے ہیں۔ پنچایت انتخابات کے پس نظر تمام سیاسی جماعتوں کی جانب تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لیے جنوبی 24 پرگنہ مسلم اکثریتی اسمبلہ حلقہ بھانگوڑ کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہے۔ نوشاد صدیقی اس مسلم اکثریتی علاقہ بھانگوٖڑ کا انڈین سیکولر فرنٹ کے واحد رکن اسمبلی ہیں۔ اسی درمیان بھانگوڑ سے آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے اپنے اسمبلی حلقے کا دورہ کیا اور عوامی رابطے کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ایک بار پھر ریاستی حکومت کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی یا آل انڈیا ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی شوکت ملا کے ہاتھوں میں بھانگوڑ کی ذمہ داری سونپنے کے بجائے اپنے ہاتھوں میں لے لیتے تو انہیں بہت کچھ پتہ چل سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Naushad Siddiqui Gets Bailکلکتہ ہائی کورٹ میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت منظور

رکن اسمبلی نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو پتہ چل جاتا کہ عام لوگ ان کی پارٹی سے کیوں ناراض ہیں۔ بھانگوڑ کے ووٹرز اب ترنمول کانگریس کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ دوسری طرف حکمران جماعت آئی ایس ایف کے گڑھ کو توڑنے کے لئے بے چین ہے۔ کیننگ ایسٹ کے رکن اسمبلی شوکت ملا کو بھانگوڑ اسمبلی کا مبصر بنایا گیا ہے۔ رکن اسمبلی شوکت ملا نے بھانگوڑ میں پارٹی کا آبزرور بننے کے بعد سے ہی آئی ایس ایف کے کارکنان اور رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.