ETV Bharat / state

Naushad Siddiqui آئی ایس ایف رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو مرکزی فورسز کی سکیورٹی مل گئی - کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ

پنچایت انتخابات میں نامزدگی داخل کرنے کے دوران تصادم کے واقعے کے بعد انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ہائی کورٹ سے سکویرٹی فراہم کرنے اپیل کی تھی۔ ہائی کورٹ کی مداخلت سے نوشاد صدیقی کو مرکزی فورس کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

نوشاد صدیقی کو مرکزی فورسز کی سیکیورٹی مل گئی

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 1:06 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کے کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ کی سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی سات رکنی ٹیم دوپہر فرفورا پہنچی۔ یہ اہلکار فی الحال بھانگوڑ کے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ نوشاد صدیقی کو کس کیٹیگری کی سکیورٹی ملی ہے۔ رکن اسمبلی نے اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا۔ پیر کو کلکتہ ہائی کورٹ میں بھانگوڑ رکن اسمبلی کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنچایت انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کے سبب میدان جنگ بن گیا تھا۔ حکمراں جماعت پر آئی ایس ایف کے اہلکاروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کا الزام تھا۔ اسی دوران فائرنگ ہوئی تھی جس میں دو تین لوگ مارے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: CM Mamata Banerjee ممتا بنرجی کا دورہ شمالی بنگال اگلے پیر کو

اس کے بعد نوشاد نے وزیر داخلہ امت شاہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے خط لکھا تھا۔رکن اسمبلی نے سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ سے بھی اپیل کی تھی۔ اس کیس کی سماعت جسٹس راج شیکھر منتھا کی عدالت میں بھی ہوئی تھی۔ عدالت نے ایم ایل اے کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ تاہم، مرکز کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ نوشاد کو کس قسم کی سکیورٹی دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.