ETV Bharat / state

مغربی بنگال: عوام کی خدمت اور ترقی اولین ترجیح

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے عام لوگوں کی خدمات انجام دینا اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنا اولین ترجیح ہے۔

مغربی بنگال: عوام کی خدمت اور ترقی اولین ترجیح
مغربی بنگال: عوام کی خدمت اور ترقی اولین ترجیح
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 1:20 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے عام لوگوں کی خدمات انجام دینا اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں عوام نے منتخب کیا ہے اور اس کے لئے عام لوگوں کا بہت بہت شکریہ ہے، لیکن اب شکریہ ادا کرنے کا وقت ختم ہوچکا ہے، اب کام کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سیاست کی بنیاد پر ترقی ممکن نہیں ہے، سیاست سے الگ ہٹ کر عوام کی خدمت انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیے اس میں ہی سب کی بھلائی ہے۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر میں ایسا نہیں کر پایا تو رکن اسمبلی بننے کا کیا فائدہ. لوگوں کے درمیان رہنا چاہتا ہوں. بھانگوڑ اسمبلی حلقے کے عوام کی ایک آواز پر ان کی خدمت کے لئے ان کے دروازے تک پہنچنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی حکومت ضرورت کے مطابق ویکسین مہیا کرانے میں ناکام: فرہاد حکیم

انہوں نے کہا کہ عوام کے جذبات اور ان کی خواہش کا احترام ضروری ہے، اس کے بغیر سماج کی ترقی ممکن نہیں ہے، عوام کو ہم سے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ مسلم اکثریتی ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کی کثیر آبادی ہے، اس اسمبلی حلقے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا دبدبہ رہا تھا لیکن گزشتہ اسمبلی انتخابات انڈین سیکولر فرنٹ کے نوشاد صدیقی کی جیت نے یہاں بہت کچھ بدل کر رکھ دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.