ETV Bharat / state

ISF slams West Bengal extravagance مالی بحران کا شکار مغربی بنگال میں کارنیول کے نام پر کروڑوں روپے خرچ - مسلم اکثریتی علاقہ بھانگوڑ

انڈین سیکولر فرنٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ریاست کا خزانہ خالی ہوچکا ہے اور مالی بحران نے ریاست کو گھیر لیا ہے۔ اس کے باوجود حکومت فیسٹول اور کارنیول کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے۔ISF Condemned West Bengal GOVT

ISF Condemned Festival Carnival In West Bengal GOVT

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 12:17 PM IST

کولکتہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے واحد رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی پارٹی (آئی ایس ایف) نے ایک بیان مین ممتا بنرجی کی حکومت پر فضول خرچی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ مالی بحران کے باوجود یہ حکومت شہ خرچیوں میں پانی کی طرح پیسے بہا رہی ہے۔ ۔ISF Condemned Festival Carnival In West Bengal GOVT

مغربی بنگال انڈین سیکولر فرنٹ کے ریاستی جنرل سیکریٹری بسواجیت مہتو نے اپنے ایک پریس ریلیز میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ مغربی بنگال کا خزانہ خالی ہو چکا ہے۔حکومت کے پاس اتنی دولت نہیں کہ اپنے ملازمین کو ڈی اے(DA) ادا کر سکے لیکن فضول خرچی کرنے میں ماہر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست مالی بحران کا شکار ہے لیکن فیسٹول کارنیول کے نام پر ایک دن میں کروڑوں روپے پانی کی طرح بہا دیا جا رہا ہے۔اس سے غریب عوام کو کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Durga Puja Utsav: ممتا بنرجی آج درگا پوجا اتسو کا افتتاح کریں گی

آئی ایس ایف کے رہنما نے کہا کہ ممتا بنرجی اور ان کے چند رہنماؤں نے انڈین سیکولر فرنٹ کو فرقہ پرست سیاسی جماعت قرار دیا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترنمول کانگریس بھی بی جے پی کی طرح مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہے ۔

دوسری طرف گزشتہ روز مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے بھی فیسٹول کارنیول کے اہتمام پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جم کر تنقید کی تھی۔

غورطلب ہے کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اس بار ایک ماہ قبل ہی درگا پوجا اُتسو منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لئے ریڈ روڈ میں تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ کولکاتا کی درگا پوجا کو یونیسکو نے کلچرل ہیریٹج کے فہرست میں شامل کیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.