ETV Bharat / state

Maa Canteen ماں کینٹین میں پلیٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیاں - پلیٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیاں

ماں کینٹین میں پلیٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ شکایت کی گئی ہے کہ 5 روپے کے کھانے کی پلیٹ میں انڈے نہیں مل رہے ہیں۔ اس سے عام لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ Maa Canteen

ماں کینٹین کے لئے مختص پلیٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیاں

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 2:05 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال حکومت کے ماتحت چلنے والے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ماں کینٹین ان دنوں منفی وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ ماں کینٹین میں کھانے کی 300 پلیٹیں روزانہ مہیا کی جاتی ہیں۔ لیکن کھانا کھانے کے لئے آنے والوں کو پلیٹ نہیں ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی شکایت ہے کہ چاول دال اور سبزی کے علاوہ پلیٹ میں کچھ نہیں ملتا۔ کینٹین میں کھانا انڈا کے بغیر دیا جاتا ہے۔ Irregularities In Sale Of Allotted Plates In Maa Canteen

اس کے علاوہ یہ بھی خبر ہے کہ کھانے کے لئے جو پلیٹیں سپلائی کی جاتی ہیں اس کی کالا بازاری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔سب سے بڑی شکایت جو سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ بعض جگہوں پر ماں کینٹین سے انڈے الگ کرکے 5 روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ شروع کیا گیا منصوبہ ما کینٹینں ان دنوں منفی وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

کولکآتا میونسپل کارپوریشن کے مطابق ما کینٹین' سے کھانے کی 300 پلیٹیں روزانہ فروخت کی جائیں گی۔ حالانکہ کھاتہ قلم میں سب کچھ درست ہونے کے باوجود حقیقت میں کئی بے ضابطگیاں ہیں۔ اور 'ما کینٹین' کے کارکن اس بے ضابطگی کو چھپانے کے لیے طرح طرح کے دلائل دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Maa Canteen in Kolkata ممتا بنرجی کا پسندیدہ منصوبہ ماں کینٹین عدم توجہی کا شکار

ایک کینٹین ورکر کا دعویٰ ہے کہ لوگ نہیں ہیں، اس لئے ہم چھوٹی پلیٹیں بیچتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ جب چاول اور سالن ختم ہو جاتا ہے تو اضافی انڈے ہوتے ہیں۔ ان کو الگ سے فروخت کیا جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ باقی پلیٹ کہاں جارہی ہے؟ کوئی جواب نہیں ملا یہاں تک کہ ما کینٹین میں بھی انتظامیہ کی کوئی نگرانی نہیں ہے

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سماجی شعبے کی انچارج میئر متالی بنرجی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ وزیر اعلیٰ کی پسندیدہ پروڈکٹس میں سے ایک ہے۔ اس اسکیم سے غریب لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ اگر کہیں بھی ایسی کوئی بے ضابطگی ہوئی اور ہمارے پاس شکایت آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔Irregularities In Sale Of Allotted Plates In Maa Canteen

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.