ETV Bharat / state

کولکاتا: آئی پی ایس ہمایوں کبیر نے دیا استعفیٰ - اعلیٰ افسران کے تبادلے کا سلسلہ

ذرائع کے مطابق سکریٹریٹ نے چندنگر میں تعینات آئی پی ایس افسر ہمایوں کبیر کے تبادلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس کے بعد آئی پی ایس افسر ہمایوں کبیر نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دے کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

آئی پی ایس ہمایوں کبیر نے استعفیٰ دیا
آئی پی ایس ہمایوں کبیر نے استعفیٰ دیا
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 9:43 PM IST

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں تعینات آئی پی ایس افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نبنو (سکریٹریٹ بلڈنگ) نے چندنگر میں تعینات آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر کو تبادلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دے کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اطلاع نبنو کو دی۔

اطلاعات کے مطابق ان کی جگہ گورو شرما کو چندن نگر کمشنریٹ کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے پہلے جوائنٹ کمشنر (اسٹبلشمنٹ ) کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔ گورو شرما ایک قابل اور تجربہ کار آفیسر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈی آئی جی رینک کے ایک آئی پی ایس آفیسر ہیں۔

وہیں نبنو نے ہمایوں کبیر کے استعفیٰ دینے کی وجہ ذاتی بتایا ہے. دیگر آئی پی ایس افسران کے تبادلے کو روٹین ٹرانسفر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر دھماکہ

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ریاست میں آئی پی ایس افسران، ڈبلو بی ایس اور آئی اے ایس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.