ETV Bharat / state

Internet Service Suspended in Howrah: ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں تیرہ جون تک انٹرنیٹ سروس معطل - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ہوڑہ ضلع پولیس انتظامیہ نے گرامین اور سٹی پولیس کے مختلف علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی کے مدنظر 13 جون تک انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Internet Service Suspended in Howrah District Till June 13

ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں تیرہ جون تک انٹرنیٹ سروس معطل

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 10:21 AM IST

ہوڑہ، مغربی بنگال: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں ممتابنرجی کی حکومت کی مخالفت کے باوجود رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والے نُپور شرما اور نوین جندال کے خلاف عظیم الشان ریلیاں جاری ہیں. دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے بیشتر مسلم اکثریتی علاقوں میں گزشتہ آٹھ جون سے گستاخ رسول نُپور شرما اور نوین جندال کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ Internet Service Suspended in Howrah District Till June 13

ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں تیرہ جون تک انٹرنیٹ سروس معطل

ہوڑہ ضلع میں 34 نمبر قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کے سبب مغربی کے کئی اہم حصے ٹھپ پڑ گئے تھے. اسی کے مدنظر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مظاہرین سے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے. اس کے بعد ہوڑہ ضلع پولیس انتظامیہ اور ریاستی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر بھوانی بھون میں موجودہ صورتحال کو لے کر ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ضلع کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہوڑہ ضلع پولیس انتظامیہ کے مطابق 10سے 13 جون تک شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک ضلع کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات پوری طرح سے معطل رہیں گی. انہوں نے کہا کہ اس دوران ان علاقوں میں ایس ایم ایس اور فون کالس کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ہوڑہ ضلع میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری یے. افواہوں پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو بالکل درست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.