ETV Bharat / state

بین الاقوامی طاقتیں ملک کو بدنام کرنے کی سازش میں مصروف: مودی - نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ٹویٹ کرنے والی بین الاقوامی شخصیات پر ملک کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کیا۔

narendra modi
narendra modi
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 9:22 PM IST

Updated : Feb 7, 2021, 10:04 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے ہلدیہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں کی حمایت میں ٹویٹ کرنے والوں کے معاملے میں خاموشی توڑی۔

وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نے کہا کہ 'احتجاج کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے اور اسے ہم اپنے ہی طریقے سے نمٹیں گے اور اس کا حل نکالیں گے۔ اس معاملے میں بیرونی لوگوں کے کچھ بھی کہنے کا مطلب ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سمجھا جائے گا۔'

دوران خطاب وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔

مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی ہر معاملے میں سب سے پہلے آواز بلند کرتی ہیں لیکن ملک کی موجودہ صورتحال پر خاموش کیوں ہیں؟ کیا وہ بھی ان لوگوں کی حمایت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وزیراعظم نریندر مودی دوسری مرتبہ مغربی بنگال کے دورے پر آئے ہیں۔

نریندر مودی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پہلی مرتبہ مدنی پور ضلع کے ہلدیہ میں عوامی جلسے کو خطاب کیا۔

Last Updated : Feb 7, 2021, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.