ETV Bharat / state

Potato Price:کولکاتہ کے بازاروں میں مہنگائی کا اثر،آلو کی قمیت عام آدمی کے دسترس سے باہر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے سبب روزمرہ کی زندگی میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی آلو بھی اب غریبوں سے دور ہونے لگی ہے۔ People Worried Over Rising Potato Prices in Kolkata

آلو کی قمیت
آلو کی قمیت
author img

By

Published : May 29, 2022, 7:49 AM IST

ملک کی د یگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے اثرات عام لوگوں پر راست مرتب ہونے لگے ہیں۔
آلو ہی ایک ایسی سبزی تھی جسے لوگ آسانی سے کم قیمت پر خرید کر دو وقت کے کھانے کا نظم کرلیتے تھے،تاہم اب ان کے لئے یہ مشکل ثابت ہورہا ہے،آلو کی دسترخوان سے دوری بڑھنے کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہونے لگا ہے،سستی سبزی بھی مہنگائی سے مستثنی نہیں ہے۔

آلو کی قمیت

ریاست کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے مختلف بازاروں میں آلو کی قیمتوں میں آگ لگ گئی ہے. قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں،ریاست کے چار اہم اضلاع کولکاتا، جنوبی 24 پرگنہ شمالی 24 پرگنہ اور ہوڑہ میں چند دنوں پہلے آلو دس روپے سے بارہ روپے کیلو آسانی سے مل جاتا تھا لیکن اب اس کی قیمتوں میں ڈھائی سے تین گنا اضافہ ہوا ہے،کولکاتا کے مختلف بازاروں میں اس وقت آلو کی قیمت 28 روہے سے 40 روپے کیلو فروخت ہو رہا ہے، جنوبی 24 پرگنہ کے بازاروں میں اس کی قیمت 24 روہے سے 36 روپے کیلو بتائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ہوڑہ ضلع میں آلو کی قیمت 20 روپے سے 30 روپے کیلو جبکہ شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر بازاروں میں اس کی قیمت 20 روپے سے 28 روپے تک پہنچ چکی ہے،آلو کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے سبب خریداروں نے اس کا استعمال بھی کم کر دیا ہے. جہاں ایک آدمی دو سے ڈھائی کیلو آلو خریدا کرتا تھا لیکن وہ آدھا سے ایک کیلو میں ہی کام چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں جب دکانداروں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے بازاروں میں آگ لگ گئی ہے. اب دکانداری کرنا بھی محال ہوگیا ہے. کاروبار پر گہرا اثر پڑنے لگا ہے۔

دوسری طرف گاہکوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کچن کا بجٹ بگاڑ کر رکھ دیا ہے. عام و خاص کے دسترخوانوں پر آلو نظر آتا تھا،لیکن اب یہ پٹرول، ڈیزل، رسوئی تیل اور رسوئی گیس کی طرح نکھرے دیکھانے لگا ہے۔
مزید پڑھیں:کولکاتا: مہنگائی سے عام آدمی پریشان

دوسری طرف ریاستی حکومت نے آلو کی قیمتوں پر ٹاسک فورس تشکیل دی ہے. ٹاسک فورس کولکاتا اور اس کے اطراف کے بازاروں کے دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ لیا اور تین چار ہفتوں میں آلو کی قیمتیں پہلے کی طرح معمول پر آنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن تب تک عام لوگوں کو آلو کے ساتھ مہمانوں کی طرح پیش آنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.