مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رامن داس کے ہاتھوں ترنمول کانگریس گارولیا ٹاؤن ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی سیل کا افتتاح ہوا۔ Inauguration of Garulia Town SC, ST and OBC Cell
محمد سہراب الدین کو ترنمول کانگریس گارولیا ٹاؤن ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی سیل کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
سیل کی افتتاحی تقریب کے بعد گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رامن داس نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'سیل تو پہلے بھی تھا لیکن اب اسے کام کرنے کے لیے نیا دفتر مل گیا ہے۔' Raman Das talk With ETV Bharat
انہوں نے کہا کہ 'سہراب الدین کو سیل کا صدر مقرر کیا گیا ہے امید کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں عوام کی خدمت انجام دیا جائے گا تاکہ کسی بھی شخص کو سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'
ان کا کہنا ہے کہ 'اگلے مہینہ فروری میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی طرح میونسپلٹیز کے الیکشن میں بھی اپوزیشن کا صفایا یقینی ہے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ مغربی بنگال میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں رہ جائے گی۔' West Bengal local body elections in February
دوسری طرف ترنمول کانگریس ایس، ایس ٹی اور او بی سی کے صدر محمد سہراب الدین نے کہا کہ 'وہ ترنمول کانگریس سے کئی برسوں سے وابستہ ہیں۔ وہ پارٹی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔' Mohammad Sohrab Uddin on TMC
انہوں نے کہا کہ 'پہلی مرتبہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی سیل کے صدر بنے ہیں۔ پوری ایمانداری سے اپنی ذمہ داری کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔'
ایس سی ایس ٹی اور او بی سی کے سرگرم رکن شرافت حسین نے کہا کہ 'وہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر ترنمول کانگریس سے وابستہ ہوئے۔'
انہوں نے کہا کہ 'پارٹی جب چاہے اور جیسے چاہے ان کی خدمت حاصل کر سکتی ہے۔ وہ بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت میں اہم تعاون ادا کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔'