ETV Bharat / state

پولس کانسٹیبل کی تقرری کے لیے کوچنگ کلاس کا افتتاح

پولس کانسٹیبل کی تقرری کے لیے کوچنگ کلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر غلام ربانی نے کوچنگ کلاس میں شریک ہونے والے امیدواروں سے کہا کہ کامیابی کی منزل تک پہنچنے کے لیے جدوجہد لازمی ہے، جس کے لئے آپ تمام لوگوں کو تیار ہونا ہوگا جس کے بعد ہی آپ لوگ کامیابی کی منازل تک پہنچ سکتے ہیں۔

کوچنگ کلاس کا افتتاح
کوچنگ کلاس کا افتتاح
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 10:57 AM IST

Updated : Aug 11, 2021, 11:10 AM IST

مغربی بنگال محکمہ اقلیتی فائنانس کارپوریشن کی جانب سے آج اسلام پور محکمہ کے تحت گوالپوکھر ایک نمبر بلاک کے پیریو کمیونٹی ہال میں ایک افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں مغربی بنگال محکمہ اقلیتی امور و مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے کابینی وزیر غلام ربانی کے ہاتھوں پولس کانسٹیبل کی تقرری کے لیے کوچنگ سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

کوچنگ کلاس کا افتتاح

اس موقع پر کابینی وزیر غلام ربانی کے علاوہ مغربی بنگال محکمہ اقلیتی فائنانس کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر مریگنکا بسواس، مغربی بنگال محکمہ اقلیتی فائنانس کارپوریشن کے جنرل منیجر شمس الرحمن،اے ڈی ایم کاجول بسواس،ایس ڈی او سپتارسی ناگ، مالدہ کے رکن اسمبلی رحیم بخشی،اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین کنہیالال اگروال وغیرہ موجود تھے۔

ان تمام معزز شخصیات کی موجود گی میں اسلام پور محکمہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے پولس محکمہ میں تقرری کیلئے کوچنگ کلاسیس کا افتتاح کیا گیا۔اس کوچنگ کلاس کا افتتاح ریاستی وزیر غلام ربانی و دیگر معزز مہمانوں کے ہاتھوں شمع روشن کر کیا گیا۔

پولس کانسٹیبل کی تقرری کیلئے کوچنگ کلاس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر غلام ربانی نے کوچنگ کلاس میں شریک ہونے والے امیدواروں سے کہا کہ کامیابی کی منزل تک پہنچنے کیلئے جدوجہد لازمی ہے۔ جس کے لئے آپ تمام لوگوں کو تیار ہونا ہوگا جس کے بعد ہی آپ لوگ کامیابی کی منازل تک پہنچ سکتے ہیں،

انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج مجھے ایسے محکمہ کا وزیر بنایا ہے جس کے ذریعہ اس طرح کے کاموں کو کرنے کی سہولت ملی ہے۔

غلام ربانی اس طرح کی کوچنگ کلاس کے فائدہ سے آگاہ کراتے ہوئے کہ اس علاقہ میں اس طرح کی کوچنگ کلاس کی شروعات کرانے کا مقصد یہاں کے نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں سرکاری ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔

وہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر غلام ربانی نے کہا کہ فی الحال کورونا کے پیشِ نظر اس کوچنگ کلاس کو بڑے پیمانے پر نہیں کرسکتے ہیں لیکن اس کوچنگ کلاس میں حصہ لینے والے سبھی امیدواروں کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال پولس کانسٹیبل میں تقرری کیلئے چند ماہ میں امتحان ہونے والے ہیں، اس امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے ایک سنہرا موقع سامنے آیا ہے۔ جہاں پولس کانسٹیبل کے امتحان میں حصہ لینے والے امیدوار خصوصی کلاس کے ذریعہ مذکورہ امتحان کی تیاری کرسکتے ہیں اور کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:تعلیمی ادارے بند رکھنے کے خلاف احتجاج طلبہ و ٹیچر کا راستے پر کلاس

بتایا جارہا ہے کہ گوالپوکھر میں شروع ہونے والی اس کوچنگ کلاس میں اب تک 80 امیدواروں نے اپنا نام درج کرایا ہے۔ جس میں گوالپوکھر، اسلام پور، چوپڑا، چاکولیہ اور کرندیگھی کے امیدوار شامل ہیں۔ وہیں تقریباََ 12 فیکلٹی ممبران کے ذریعہ ان امیدواروں کو مذکورہ امتحان کے لیے تیاریاں کرائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ شمالی بنگال میں پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کو لیکر کوچنگ کلاس کی شروعات کی گئی ہے۔

Last Updated : Aug 11, 2021, 11:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.