ETV Bharat / state

حالات بہتر ہوئے تو 5 ستمبر سے اسکول و کالج کھل سکتے ہیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو ریاست میں 5 ستمبر سے اسکول و کالج کھل سکتے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 7:08 PM IST

if conditions improve, schools and colleges may reopen on september 5 in west bengal
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے فی الحال ریاست کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ آئندہ 31 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو ریاست میں تمام تعلیمی اداروں میں آئندہ 5 ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ مارچ سے ہی ریاست کے تمام اسکول و کالج بند ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر دن کورونا وائرس کے معاملات میں دوسری ریاستوں کی طرح بنگال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔گذشتہ کئی دنوں سے ایک دن میں دو ہزار سے زائد معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ان حالات میں اسکول و کالجوں کو کھولنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

آسمانی بجلی گرنے سے 11افراد کی موت

انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ آئندہ 31 اگست تک ریاست کے اسکول، کالجز و دوسرے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اگر حالات ٹھیک رہے تو اس سلسلے میں 31 اگست سے پہلے ایک بار پھر اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حالات کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر حالات میں بہتری پائی جاتی ہے تو آئندہ 5 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھل سکتے ہیں۔ لیکن ایسے میں متبادل کلاسیز لیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آئندہ 5 ستمبر سے سب کچھ ٹھیک رہا تو اسکول و کالجوں کو کھول دیا جائے گا۔

درگا پوجا سے ایک ماہ قبل اسکول کھل سکتے ہیں۔ لیکن اگست کے آخر میں کورونا وائرس کے متعلق صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.