کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کارکردگی میں تسلسل ہے
سورو گنگولی نے کہا کہ ٹیم انڈیا کی کارکردگی میں تسلسل ہونے کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کو آسانی سے شکست دی جا سکتی ہے۔جیت کے لئے سب سے بڑی وجہ ہے۔اس سلسلے کو آخری میچ جیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
سابق کپتان نے احمدآباد میں اتوار کو ہونے والے آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ وراٹ کوہلی، روہت شرما، شبھمن گل،شرئیس ائیر اور کے ایل راہل ٹاپ فارم میں ہیں اور کسی بھی بالنگ کی دھیجاں اڑا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے سیمی فائنل میں 70 رنوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیاجہاں اس کا آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:کڑی محنت کے سبب محمد شامی کو کامیابی مل رہی ہے، محمد حسیب احمد
آسٹریلیا نے جمعرات کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو آخری اووروں میں دونوں طرف کے گیند بازوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی اتوار کو فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ ہندوستان سے ہوگا۔ آسٹریلیا آٹھویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل ہوا ہے اور پانچ بار چیمپئن رہا ہے.