ETV Bharat / state

I-League Competitions Resume: آئی لیگ مقابلوں کا دوبارہ آغاز، محمڈن اسپورٹنگ فاتح - مغربی بنگال میں کھیل کود کی سرگرمیاں

کورونا وائرس کی تیسری لہر پر مکمل طور قابو پانے کے بعد مغربی بنگال میں دو ماہ بعد آئی لیگ مقابلے کا دوبارہ آغاز ہوا۔ محمڈن اسپورٹنگ نے اپنے پہلے ہی میچ میں ایزوال ایف سی کو 0-2 سے شکست دے دی. I-League Competitions Resume

i-league-competitions-resume-mohammedan-sporting-winner
آئی لیگ مقابلوں کا دوبارہ آغاز، محمڈن اسپورٹنگ فاتح
author img

By

Published : Mar 3, 2022, 11:02 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی رفتار پر مکمل طور قابو پانے کے بعد کھیل کود کی سرگرمیاں دوبارہ بحالی کر دی گئی ہے۔ I-League Competitions Resume

ایڈن گارڈن میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی - 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے ذریعہ کھیل کود کی سرگرمیاں دوبارہ کی گئی اور آج سے آئی لیگ کے مقابلے کے انعقاد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔

ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نائٹ میچ میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور ایزوال ایف سی کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی.

کھیل کے 26 ویں منٹ پر غیرملکی فٹبالر مارکوس جوزف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے محمڈن اسپورٹنگ کے لئے پہلا گول کیا۔

آٹھ منٹ بعد غیر ملکی فٹبالر مارکوس جوزف نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو پہلے ہاف کے اختتام تک 0-2 کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم ایزوال ایف سی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔ ایزوال ایف سی کی جانب سے حریف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے لیکن بدقسمتی کوئی گول نہیں ہو سکا۔ ولس پلازہ کو گول کرنے کے مواقع ملے لیکن وہ اپنی ٹیم ایزوال ایف سی کو برابری پر لاکھڑا کرنے میں ناکام رہے۔

محمڈن اسپورٹنگ 0-2 کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ 22-2021 سیزن کے اپنے دوسرے میچ میں جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.