ETV Bharat / state

I League 2023 محمڈن اسپورٹنگ نے تراو ایف سی کو 0۔6 سے روند - نئی ہٹی میں فٹبال اسٹیڈیم

ڈیوڈ لال لالھسنگا کے دو گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے ڈیڈیم روڈ اتھلیٹک یونین(ٹی آر اے یو) کو یطرفہ مقابلے میں چھ صفر سے روند کر روں آئی لیگ میں دوسری جیت درج کی۔ Mohammedan Sporting trash TRAU

محمڈن اسپورٹنگ نے تراو ایف سی کو 0۔6 سے روند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 12:52 PM IST

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور ڈیڈیم روڈ اتھلیٹک یونین(ٹی آر اے یو) کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم ڈیڈیم روڈ اتھلیٹک یونین(ٹی آر اے یو) پر دباو بنانے میں کامیاب رہی ۔کھیل کے تین ویں منٹ پر ڈیوڈ لال لالھسنگا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔چھ منٹ بعد ہی ڈیوڈ لال لالھسنگا نے ایک اور گول محمڈن اسپورٹنگ کی سبقت کو 0۔2 کر دیا۔

کھیل کے 28 ویں منٹ پر جوزف اور 38 ویں منٹ پر قاسموو نے یکے بعد دیگر ایک ایک گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی برتری کو 0۔4 کردیا۔ پہلے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ 0۔4 کی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ دوسرے ہاف کیں بھی محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا۔سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کی جانب سے پے در پے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔کھیل کے 83 ویں منٹ پر ریمسنگا نے گول کرکے محمڈن کو 0۔5 سے آگے کردیا۔کھیل کے انجوری ٹائم میں 5+90 ویں منٹ پر سیمیوئیل نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ 0۔6 کی ناقابل تسخیر برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023 زخمی میکسویل کی ڈبل سنچری، افغانستان جیتی ہوئی بازی ہار گیا

محمڈن اسپورٹنگ تین میچوںمیں سات پوائنٹ کے ساتھ لیگ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ سرینیڈی ڈکن اور رئیل کشمیر ایف سی چھ،چھ پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.