کولکاتا: آئی لیگ میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بریٹو کے فیصلہ کن گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے نامدھری کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 1۔0 گول سے شکست دے کر رواں آئی لیگ میں ساتویں جیت درج کی۔
-
FT | Barreto’s goal helped us to pip past Namdhari FC in a tough away fixture. 🤩#JaanJaanMohammedan 💪🏼#BlackAndWhiteBrigade 🤍🖤 #ILeague 🏆 #NAMMDSP ⚔️ #IndianFootball ⚽ pic.twitter.com/geFaoI6wp7
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) December 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">FT | Barreto’s goal helped us to pip past Namdhari FC in a tough away fixture. 🤩#JaanJaanMohammedan 💪🏼#BlackAndWhiteBrigade 🤍🖤 #ILeague 🏆 #NAMMDSP ⚔️ #IndianFootball ⚽ pic.twitter.com/geFaoI6wp7
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) December 13, 2023FT | Barreto’s goal helped us to pip past Namdhari FC in a tough away fixture. 🤩#JaanJaanMohammedan 💪🏼#BlackAndWhiteBrigade 🤍🖤 #ILeague 🏆 #NAMMDSP ⚔️ #IndianFootball ⚽ pic.twitter.com/geFaoI6wp7
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) December 13, 2023
آئی لیگ کیں کھیلے گئے آج کے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور نامدھری کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی بھر پور کوششوں کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا۔پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0۔0 رہا۔
دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ ارو نامدھری کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ دونوں جانب سے پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے جارحانہ حکمت عملی کا سہارا لیا۔
کھیل کے81 ویں منٹ پر بنسٹن پیکسن بریٹو نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ایک صفر کے خسارے کے باوجود نامدھری کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی کوشش جاری رکھی۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میں شکست دی
کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ کے ایک ایم میچ میں جیت درج کی۔محمڈن اسپورٹنگ کی یہ نو میچوں میں ساتویں جیت ہے۔محمڈن اسپورٹنگ نو میچوں میں 23 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ سرینیڈی ڈکن 10 میچوں میں 23 پوائنٹ اور رئیل کشمیر ایف سی 9 میچوں میں 17 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن ہے۔