ETV Bharat / state

I League 2023 آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت کا سلسلہ جاری - قومی دارالحکومت دہلی

نو کھلاڑیوں پر مشتمل محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے دہلی ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر آئی لیگ میں جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔

آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت کا سلسلہ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 8:00 PM IST

دہلی کولکاتا:قومی دارالحکومت دہلی میں واقع فٹبال گراونڈ میں محمڈن اسپورٹنگ اور دہلی ایف سی کی ٹیمیں آئی لیگ کے اہک اہم میچ میں نبرد آزما ہوئیں۔دونوں تیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔

کھیل کے چوتھے منٹ پر گرتج سنگھ کے ذریعہ کئے گئے سیم سائیڈ گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہوئی۔اس کے بعد محمڈن اسپورٹنگ نے میزبان ٹیم پر پے درپے حملہ کرکے دباو بنانے کی کوشش کی۔

کھیل کے 13 ویں منٹ پر ریمسنگا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0۔2گول کی برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا۔اس گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ کی میچ پر مکمل طور پر گرفت مضبوط ہوگئی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ کی میچ میں0۔2 کی سبقت برقرار رہی۔دہلی ایف سی کی ٹیم اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی۔اسی نصف میں محمڈن اسپورٹنگ کے ایلیکس گومس اور معراج لوئے قاسمو کو ریڈ کارڈ کے سبب میدان سے باہر جانا پڑا۔

دوسرے ہاف میں بھی دونون ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا ایک طرف محمڈن اسپورٹنگ اپنی برتری میں اضافہ کرنے کی کوشش جاری رکھا تو دوسری میزبان ٹیم دہلی ایف سی خسارے کو ختم کرنے کے مقصد سے تابڑ توڑ حملے کئے۔

یہ بھی پڑھیں:Sourav Ganguly Reaction رشبھ پنت کرکٹنگ موڈ میں واپس آچکے ہیں، سورو گنگولی

کھیل اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔کھیل کے انجوری ٹائم میں بالی نے گول کرکے میچ کا اسکور 1۔2 کردیا مگر اس وقت میچ پورا طرح سے ان کے ہاتھوں سے نکل چکا تھا۔محمڈن اسپورٹنگ 1۔2 کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ میں چار میچوں میں اپنی تیسری جیت درج کی۔سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کا ایک میچ ڈرا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.