مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں بدھ کے روز ایسٹ بنگال اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کے درمیان ایک اہم میچ کھیلا جایے گا۔
آ ئی لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں ایسٹ بنگال آٹھ پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پرہے جبکہ گوکھلم کیرالہ ایف سی پانچ میچوں میں سات پوائنٹ کی بد ولت نویں پوزیشن پر ہے ۔
اس کے علاوہ موہن بگان سات میچوں میں چار جیت،دوڈرا ایک اور ہار کی بدولت 14 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ منرواپنجاب ایف سی 11 پوائنٹ ،چرچل برادرس 10 پوائنٹ اور ایسٹ بنگال آٹھ پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔
نیروکا ایف سی 7 میچوں میں دوجیت،دوڈرا اور تین ہار کی بد ولت آٹھ پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پرپہنچ گئی ہے جبکہ ریئل کشمیر ایف سی چھ میچوں میں چھ پوائنٹ کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہے۔
ایسٹ بنگال اگر کل کے میچ میں جیت درج کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ 11 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ سکتی ہے لیکن اس مقام تک پہنچنے کے لیے اسے کل کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی۔
دوسری طرف گوکھلم کیرالہ ایف سی کے پاس بھی جیت کی صورت میں لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کا سنرا موقع ہے۔
ایسٹ بنگال کے غیرملکی کوچ اولیندو مانیدیز نے پریس کانفریس کے دوران کہاکہ آ ئی لیگ کی یہ شروعات ہے۔ ہمیں کئی میچ کھیلنے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر میچ میں پوائنٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہو گی۔ پوائنٹ ضائع ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں لیگ ٹیبل میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایسٹ بنگال کے کوچ نے کہاکہ کل کے میچ میں تین پوائنٹ حاصل کرنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے ۔ امید ہے کہ کھلاڑی شاندار کھیل کامظاہرہ کرکے جیت دلائیں گے۔
دوسری طرف گوکھلم کیرالہ ایف سی کے کوچ نے کہاکہ ہم جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں گے۔ ہم اگر ڈرا کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تو یہ ہماری جیت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ میزبان ٹیم ایسٹ بنگال مضبوط اور متواز ہے ہمیں شاندار کھیل کامظاہرہ کرناہوگا۔