بھارتی فٹبال کے نامورکلب ایسٹ بنگال اور ملکی فٹبال کی تاریخ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے والی ٹیم رئیل کشمیرایف سی آئی لیگ کے اگلے راؤنڈ میں اپنی اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا سے 45 کیلومیٹر دورندیا ضلع کے خوبصورت شہر کلیانی میں کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں آ ئی لیگ کے اگلے راؤنڈ میں میزبان ایسٹ بنگال اور رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوں گی۔
دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ آ ئی لیگ میں شروعات کرنے کے لیے پرُعزم ہیں۔ جہاں ایسٹ بنگال ایک طرف ہوم گراؤنڈ میں ہوم کراؤڈ کے سامنے شاندار کھیل کامظاہرہ کرکے فاتحانہ آغاز کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔
دوسری طرف جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد ناگوار حالات کے باوجود رئیل کشمیر ایف سی آ ئی لیگ میں اپنے پہلے میچ میں ایسٹ بنگال جیسی بڑی ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔
2007 کے بعد سے اب تک ایسٹ بنگال کو آ ئی لیگ خطاب جیتنے کاموقع نہیں ملا ہے۔ اس مرتبہ نئی ٹیم اور نئی مینجمینٹ کی بد ولت تاریخ رقم کرنے کے لیے پرُعزم ہے۔
ایسٹ بنگال کے ہیڈکوچ الکسانذر مینڈیز نے کہاکہ رئیل کشمیر کو شکست دینے کے لیے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔ ان پر نفسیاتی برتری بھی حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے لیکن کشمیری ٹیم کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف رئیل کشمیرایف سی کے کوچ ڈیوڈ ربرٹسن گزشتہ سیزن سے بہت کچھ سیکھنے کوملا۔ہم نے اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کی ہے۔ایسٹ بنگال کے خلاف کھیلنا چیلنجنگ ہے مگر ہم پوائنٹ کے ساتھ واپس لوٹنا پسند کریں گے۔