ETV Bharat / state

جعلی ویکسین کے کلیدی ملزم کو میں نہیں جانتا ہوں :فرہاد حکیم - ترنمول کانگریس کے لیڈر

فیک ویکسی نیشن کے کلیدی ملزم دبنجن دیب کے ساتھ ریاستی وزیر فرہاد حکیم سمیت دیگر ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی تصویر سامنے آئی ہے۔ بی جے پی اس معاملے میں ترنمول کانگریس کو شامل ہونے کا الزام لگارہی ہے۔

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:45 PM IST

جعلی ویکسی نیشن کے کلیدی ملزم دبنجن کے ساتھ تصویر ہونے کی وجہ تنقیدوں کا سامنا کر رہے کلکتہ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے کہا کہ عوامی لیڈر ہونے کی وجہ سے ان سے کئی افراد ملتے ہیں اور بسا اوقات تصویر کھینچواتے ہیں مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا ہے کہ میں اس کے کام میں شامل ہوں۔

خیال رہے کہ ویکسی نیشن کے کلیدی ملزم دبنجن دیب کے ساتھ ریاستی وزیر فرہاد حکیم سمیت دیگر ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی تصویر سامنے آئی ہے۔ بی جے پی اس معاملے میں ترنمول کانگریس کو شامل ہونے کا الزام لگارہی ہے۔ فرہاد حکیم نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہم لوگ انسان نہیں ہے۔ کیا ملاقات کرنے والے ہر ایک فرد کی ہم جانچ کریں گے۔

فرہاد حکیم نے دعوی کیا 'متعدد ڈاکٹرز کورونا کی وبا کے دوران انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کلکتہ میونسپل کارپوریشن کو ماسک اور سینیٹائزر لگانے کے لیے آئے تھے۔ دبنجن بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ ہم چاہتے تھے کہ لوگوں کو ماسک اور سنیٹائزر فراہم کریں۔ لائنز کلب اور روٹری کلب جیسی تنظیموں نے بھی ہماری مدد کی ہے۔ آئی ایم اے کی جانب سے کچھ ڈاکٹر ہمیں ماسک اور سینیٹائزر دینے آئے تھے'۔

یہ بھی پڑھیے
Farmers Protest Update: کسان تحریک کے سات ماہ، کسانوں نے گورنرس کو میمورنڈم سونپا

رابندر ناتھ ٹیگور کے مجسمے پر لگی تختی میں دبنجن کے ساتھ فرہاد حکیم کا نام ہونے پر فرہاد حکیم نے کہا 'اگرچہ ہمیں اس پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا، لیکن ہم گئے نہیں تھے۔ مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ تختی کہاں ہے؟ کیا مجھ سے پوچھ کر لگائے گئے تھے'۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ جن لوگوں نے قصبہ کے جعلی کیمپ سے یہ ویکسین لگایا ہے، ان کا کلکتہ میڈیکل کالج اور کارپوریشن کے ڈاکٹروں کے ذریعے معائنہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو صرف میونسپل ہیلتھ سینٹرز یا حکومت کے منظور شدہ نجی اسپتالوں یا ویکسینیشن مراکز سےویکسین لینا چاہیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.