مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے انگریز بازار کے عنات پور علاقے میں ایک خاتون کو مسلسل چوتھی بیٹی کو جنم دینے پر شوہر نے اسے جان سے مارنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
اس واقعے کے بعد عنات پور علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے اس واقعے میں ملوث شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق شہیدہ بی بی نے مالدہ ضلع ہسپتال میں ایک بیٹی کو جنم دیا۔ ان کی یہ چوتھی بیٹی ہے۔ شہیدہ بی بی کے مسلسل چوتھی بیٹی کو جنم دینے پر ان کے سسرال والے سخت ناراض ہو گئے۔
مالدہ ضلع ہسپتال سے گھر واپس آنے پر سسرال والوں نے ان کے ساتھ غیر مناسب سلوک کرتے رہے۔ گذشتہ روز شہیدہ کے شوہر شیخ عمران نے چوتھی بیٹی کو جنم دینے پر طنز کیا۔ اس پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔
شیخ عمران نے غصے میں آ کر شہیدہ پر چاقو سے جان لیوا حملہ کر دیا۔ اس واقعے کی اطلاع پا کر پڑوسی اکٹھا ہو گئے اور زخمی خاتون کو مالدہ ضلع ہسپتال میں داخل کرایا، لیکن حالت زیادہ بگڑ جانے کے سبب انہیں (خاتون ) کو مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
پڑوسیوں نے انگریز بازار تھانہ میں اس واقعے کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے خاتون پر جان لیوا حملہ کرنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے شیخ عمران کو ضلع عدالت میں پیش کیا، جہاں اسے جوڈیشیل حراست میں بھیج دیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ شیخ عمران پر اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی ناکام کوشش کرنے کا الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام سے 25 لاکھ روپے کا گٹکھا ضبط
پولیس نے کہا کہ مجرم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے جیل حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔ سسرال والوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا لیکن پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔