سو برس کی خاتون بھارتی رانی کو گیارہ روز قبل بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ان کا علاج شروع کیا گیا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ضعیف خاتون محض گیارہ دنوں میں ہی کورونا کو شکست دے کر پوری طرح سے صحتیاب ہوگئیں۔
ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلند حوصلے اور جذبے کی وجہ سو برس کی ضعیف خاتون کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہیں۔
خاتون کی صحتیابی پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک پروگرام رکھا گیا۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ بزرگ خاتون کی صحتیابی ان کے لئے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنا۔
یہ بھی پڑھیں:چٹ فنڈ کے مالک نے ادھیر رنجن چودھری پر رشوت کا الزام لگایا